کویت کے نائب امیر ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کل (منگل کے روز) نئی قومی اسمبلی کے افتتاح کے موقع پر قانون ساز اتھارٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ نگران اور قانون ساز کونسل کے کردار کو فعال کریں۔
ملک کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کی نیابت میں کی گئی اپنی تقریر میں شیخ مشعل الاحمد نے "پارلیمنٹ کے اجلاسوں کو بحث و تکرار اور جھگڑوں میں ضائع نہ کرتے ہوئے جمہوری عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔" انہوں نے متنبہ کیا کہ "فتنہ ہمیں اندر اور باہر سے گھیر رہا ہے اور ہم پریشان ہیں - بڑے افسوس کے ساتھ - انتہائی معمولی وجوہات کی بنا پر کہ جن پر دانشمندوں کی حکمت سے قابو پایا جا سکتا ہے۔"
بدھ - 24 ربیع الاول 1444 ہجری - 19 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16031]