"نیوم" "کیئرز" کے تعاون سے سعودی عرب میں پائیدار خوراک کو فروغ دے گا

بائیں جانب سے: شیف نوربرٹ نیڈرکوفلر، ڈاکٹر خوان کارلوس موتامائر، شیف نہال فلمبان اور طارق المقشر (الشرق الاوسط)
بائیں جانب سے: شیف نوربرٹ نیڈرکوفلر، ڈاکٹر خوان کارلوس موتامائر، شیف نہال فلمبان اور طارق المقشر (الشرق الاوسط)
TT

شمالی اٹلی کے شہر برونیک میں الپس پہاڑوں کی بلندی پر "الپ ان فوڈ اسپیس اینڈ ریسٹورنٹ" میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں سعودی عرب کے شہر "نیوم" اور  پائیدار خوراک کے ماہر ادارے "کیئرز" کے مابین شراکت کا اعلان کیا گیا۔
شراکت داری کے بارے میں کھلی بات چیت کے سیشن کے دوران "نیوم" میں فوڈ سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خوان کارلوس موتامائر، شیف نوربرٹ نیڈرکوفلر، جو اپنے ریستوران "سینٹ ہیوبرٹس" میں تین مشیلین سٹار کے حامل ہیں، سعودی شیف نہال فلمبان اور "نیوم" کے نمائندے اور اس سیشن کے ڈائریکٹر طارق المقشر نے شرکت کی۔
اس شراکت داری کے فریم ورک میں "نیوم" اور "کیئرز" کھانے کو بہتر انداز میں پکانے اور اچھی خوراک کے اصولوں کی وضاحت کے ساتھ ساتھ صحت مند خوراک کے بارے میں تعلیمی پہل کاری کے ذریعے آگہی کو فروغ دیں گے۔ موتامائر کے مطابق ہمارے سیارے پر گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی نہ صرف ہمارے لیے بھیانک نتائج کی حامل ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ان کے خیال میں سعودی عرب میں اس کا حل یہ ہے کہ مقامی زراعت پر زور دیا جائے تاکہ خاص طور پر "نیوم" شہر اور بالعموم سعودی عرب زراعت میں ایک خود کفیل ملک بن جائے۔ اس ضمن میں شیف نہال فلمبان نے کہا کہ خوراک کے مستقبل کے لیے "نیوم" کا وژن ہی حل ہے؛ کیونکہ "علم طاقت ہے"۔

ہفتہ - 18 شعبان 1444 ہجری - 11 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16174]
 
سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

اس معاہدے پر ریاض کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مرکز برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینئر احمد البیز نے دستخط کیے (واس)

کل پیر کے روز، سعودی عرب نے "کنگ سلمان انسانی امدادی مرکز" جے ذریعے یمن کے گورنریٹ حضرموت کے علاقے الساحل اور الوادی، الحدیدہ گورنریٹ میں الخوخہ اور گورنریٹ شبوہ میں رضوم کے علاقے بئر علی میں پانی کے کنوؤں کی کھدائی اور انہیں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیات کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے وضاحت کی کہ معاہدے کی رو سے حضرموت، حدیدہ اور شبوہ کے گورنریٹس میں پروجیکٹ کے علاقوں میں 8 نئے کنویں کھودے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی کے نظام کے ذریعے 5 میٹر بلند ٹینکوں سے جوڑا جائے گا تاکہ ہمہ وقت پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک ٹاور ٹینک اور شبوہ کے علاقے رضوم میں ایک سطحی ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

المعلم نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں حضرموت اور حدیدہ میں 9 پرانے کنوؤں کو بحال کر کے انہیں شمسی توانائی کے نظام سے منسلک کرتے ہوئے 5 میٹر بلند ٹینک بنائیں جائیں گے، علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک عملکے کے 34 افراد کو کنویں کے اجزاء اور لوازمات کی تنصیب کے عمل کے ذریعے فیلڈ کی تنصیب اور ان کی دیکھ بھال کے امور کی تربیت دی جائے گی۔ نیز شمسی توانائی کے نظام سے 65,300 افراد براہ راست مستفید ہونگے۔

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]