ٹرمپ کو "سزا ہونے" کی توقع پر سیکیورٹی الرٹ

وائٹ ہاؤس نگرانی کر رہا ہے... اور سابق صدر خبردار کر رہے ہیں

آج کے عدالتی سیشن کی توقع میں نیویارک کی مین ہٹن کورٹ کے باہر رکاوٹیں لگا دی گئیں ہیں (رائٹرز)
آج کے عدالتی سیشن کی توقع میں نیویارک کی مین ہٹن کورٹ کے باہر رکاوٹیں لگا دی گئیں ہیں (رائٹرز)
TT

ٹرمپ کو "سزا ہونے" کی توقع پر سیکیورٹی الرٹ

آج کے عدالتی سیشن کی توقع میں نیویارک کی مین ہٹن کورٹ کے باہر رکاوٹیں لگا دی گئیں ہیں (رائٹرز)
آج کے عدالتی سیشن کی توقع میں نیویارک کی مین ہٹن کورٹ کے باہر رکاوٹیں لگا دی گئیں ہیں (رائٹرز)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2016  میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مبینہ طور پر ایک پورن سٹار کی "خاموشی خریدنے" کے لیے اسے رشوت دینے کے پس منظر میں ان کی "ممکنہ گرفتاری" کے سبب ان کی جانب سے مظاہرے کی اپیل پر امریکہ کی متعدد ریاستوں میں مقامی حکام ان کے حامیوں کے متوقع مظاہروں کے پیش نظر آج منگل کے روز سیکیورٹی بڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے یقین دہانی کی کہ وائٹ ہاؤس ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "میں ایسے کسی اشارے سے واقف نہیں ہوں کہ ہم بیانات کے جواب میں اس قسم کی کسی بھی سرگرمی کی تیاری کر رہے ہیں۔" جب کہ متعدد ریپبلکنز نے کسی بھی پرتشدد مظاہرے سے خبردار کیا اور اسی کے ساتھ ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ ایوان کے ریپبلکن اسپیکر کیون میکارتھی نے کہا کہ "میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس طرح کی چیزوں پر احتجاج کرنا چاہیے۔"
ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو ای میلز کا ایک سلسلہ بھیجا، جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ: "جو کچھ ہو رہا ہے وہ میرے بارے میں نہیں ہے، بلکہ یہ آپ سے متعلق ہے. حکومت آپ کو دھمکانا چاہتی ہے کہ کسی ایسے شخص کو ووٹ نہ دیں جس کا تعلق حکمران طبقے سے نہ ہو۔" (...)

منگل - 29 شعبان 1444 ہجری - 21 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16184]
 
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]