ریاض کا دنیا بھر میں مصیبت زدہ لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ

شاہ سلمان نے حرمین شریفین کے زائرین کے لیے اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
TT

ریاض کا دنیا بھر میں مصیبت زدہ لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز

سعودی عرب نے  متاثرہ لوگوں کے ساتھ یکجہتی اور دنیا بھر میں مصیبت زدہ لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔ جیسا کہ سعودی کابینہ نے نوٹ کیا کہ برسلز میں منعقدہ شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ڈونرز کانفرنس کے دوران مملکت کی طرف سے یقین دہانی کی گئی کہ وہ زلزلے کے اثرات کو کم کرنے اور زندگی کو معمول پر لانے میں دونوں "برادر عوام" کی حمایت جاری رکھے گے۔
یہ یقین دہانی ریاض کے عرقہ پیلس میں وزراء کونسل کے اجلاس کے دوران کی گئی جس کی سربراہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ انہوں نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تمام مرد و خواتین شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے رب سے دعا کی کہ وہ اس سال کو ملت اسلامیہ اور پوری دنیا کے لوگوں کے لیے امید اور امن کی خوشخبری کے ساتھ اپنے سائے تلے رکھے۔ انہوں نے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور بہترین سہولیات کے ساتھ کام کریں، اور وہ کام کریں جس سے اللہ کے مہمانوں کو سہولت فراہم ہو اور ان کے آرام کو یقینی بنایا جاسکے، تاکہ وہ اپنی مناسک اور عبادات کو اطمینان و سکون کے ساتھ ادا کر سکیں۔ (...)

بدھ - 29 شعبان 1444 ہجری - 22 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16185]
 
سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

اس معاہدے پر ریاض کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مرکز برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینئر احمد البیز نے دستخط کیے (واس)

کل پیر کے روز، سعودی عرب نے "کنگ سلمان انسانی امدادی مرکز" جے ذریعے یمن کے گورنریٹ حضرموت کے علاقے الساحل اور الوادی، الحدیدہ گورنریٹ میں الخوخہ اور گورنریٹ شبوہ میں رضوم کے علاقے بئر علی میں پانی کے کنوؤں کی کھدائی اور انہیں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیات کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے وضاحت کی کہ معاہدے کی رو سے حضرموت، حدیدہ اور شبوہ کے گورنریٹس میں پروجیکٹ کے علاقوں میں 8 نئے کنویں کھودے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی کے نظام کے ذریعے 5 میٹر بلند ٹینکوں سے جوڑا جائے گا تاکہ ہمہ وقت پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک ٹاور ٹینک اور شبوہ کے علاقے رضوم میں ایک سطحی ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

المعلم نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں حضرموت اور حدیدہ میں 9 پرانے کنوؤں کو بحال کر کے انہیں شمسی توانائی کے نظام سے منسلک کرتے ہوئے 5 میٹر بلند ٹینک بنائیں جائیں گے، علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک عملکے کے 34 افراد کو کنویں کے اجزاء اور لوازمات کی تنصیب کے عمل کے ذریعے فیلڈ کی تنصیب اور ان کی دیکھ بھال کے امور کی تربیت دی جائے گی۔ نیز شمسی توانائی کے نظام سے 65,300 افراد براہ راست مستفید ہونگے۔

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]