لبنانی اراکین پارلیمنٹ کا "فرقہ واریت اور مقدسات توہین" کے الزامات کا تبادلہ

سیشن کے بعد جمیل اپنے ساتھیوں میشال معوض (دائیں) اور سلیم الصایغ کے وسط میں (لبنانی پارلیمانی ویب سائٹ)
سیشن کے بعد جمیل اپنے ساتھیوں میشال معوض (دائیں) اور سلیم الصایغ کے وسط میں (لبنانی پارلیمانی ویب سائٹ)
TT

"لبنانی کتائب" پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ سامی جمیل اور پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری کے سیاسی معاون سابق رکن پرلیمنٹ اور وزیر علی حسن خلیل کے درمیان ہونے والے تصادم کے سبب کل لبنانی پارلیمنٹ میں مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران شدید بحث ہوئی جو "مقدسات کی توہین" تک پہنچ گئی۔
قبل اس کے کہ یہ بحث ملک میں ایک نئے بحران کی شکل اختیار کر جاتی، اسپیکر بری نے بعد میں رکن پارلیمنٹ جمیل کو فون کیا، تاکہ جو کچھ ہوا اس کے اثرات کو دور کیا جا سکے، جس کے بعد رکن پارلیمنٹ علی حسن خلیل کی جانب سے بھی معافی کا مطالبہ کیا گیا۔
اطلاعات نشاندہی کرتی ہیں کہ بحث کی وجہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تھی کہ کیسے اس کی مالی اعانت کی جائے، علاوہ ازیں خالی صدارتی اسامی کی صورتحال میں قانون سازی کے اجلاس منعقد کرنے کی مخالفت تھی۔ جبکہ یہ بحث فرقہ وارانہ بیان بازی کی صورت اختیار کر گئی، اور معلومات کے مطابق، اراکین کی چیخیں اور آوازیں ہال کے باہر تک سنی گئیں۔ (...)

بدھ - 7 رمضان 1444 ہجری - 29 مارچ 2023ء شمارہ نمبر [16192]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]