کل سعودی عرب اور شام نے، شام کے ریاستی اداروں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا، جس کا مقصد شامی اراضی پر حکومتی کنٹرول کو بڑھانا، مسلح ملیشیاؤں کے وجود کو ختم کرنا اور شام کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو ختم کرنا ہے۔ جب کہ یہ موقف سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے شامی ہم منصب فیصل المقداد کے درمیان جدہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد ایک بیان میں جاری کیا گیا۔
سعودی-شامی بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصل بن فرحان اور المقداد نے "شام کے بحران کے سیاسی حل تک رسائی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں شام کی وحدت، امن، استحکام، عرب شناخت اور علاقائی سالمیت محفوظ رہے۔" بیان میں مزید کہا گیا کہ فریقین نے شام کے تمام علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے اور شامی پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی ان کے علاقوں میں واپسی کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے اور انھیں پرامن انداز میں اپنے وطن واپس جانے کے قابل بنانے پر اتفاق کیا۔(...)
جمعرات - 22 رمضان 1444 ہجری - 13 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16207]