کل (بروز پیر) سعودی عرب نے یمنی فریقین کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کی حمایت میں انسانی بنیادوں پر حوثی گروپ کے 104 قیدیوں کو رہا کر دیا اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے تعاون سے انہیں یمن منتقل کیا۔
اتحادی افواج، (یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ قیدیوں اور زیر حراست افراد کے تبادلے کا اقدام مملکت سعودیہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر 104 حوثی قیدیوں کی رہائی کے بعد مکمل کیا گیا۔ المالکی نے "واس" کی طرف سے نقل کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام مملکت سعودیہ کی جانب سے قیدیوں کے بارے میں کیے گئے گزشتہ انسانی اقدامات کی توسیع، جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور یمنی فریقین کے درمیان مذاکرات کی فضا پیدا کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے ایک جامع و پائیدار سیاسی حل تک رسائی کے ضمن میں ہے تاکہ جاری بحران کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد تنازع کے فریقین پر زور دینا ہے تاکہ وہ قیدیوں اور زیرحراست افراد کے تبادلے کے عمل کی حمایت کریں اور اس فائل کو اسلامی اقدار، انسانی اصولوں، مستند عرب روایات، قیدیوں سے متعلق تیسری جنیوا کانفرنس کے معاہدے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی شقوں کے مطابق ختم کریں۔"(...)
منگل - 27 رمضان 1444 ہجری - 18 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16212]