گزشتہ روز اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقدہ عرب وزارتی اجلاس میں شام کے مسئلے کے حل تک رسائی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے تمام شریک ممالک کے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے سعودی عرب، مصر، عراق، اردن اور شام کے وزرائے خارجہ نے شرکت کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس نے ایجنڈے کے تحت ایک نئی سیاسی راہ کا آغاز کیا ہے جس سے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور یہ ان ملاقاتوں کا آغاز ہے جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق انسانی، سیاسی اور سیکیورٹی کی تمام تر مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ شام کے بحران کے مکمل حل تک پہنچنے کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور تمام شراکت داروں کے ساتھ کوششوں کو مربوط کرتے ہوئے "قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلنے" کے اصول پر مبنی عرب قیادت کے کردار پر زور دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی "کا فیصلہ عرب ممالک کریں گے اور یہ عرب لیگ اپنے طریقہ کار کے مطابق کرے گی۔" (...)
منگل - 12 شوال 1444 ہجری - 02 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16226]