اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 28 افراد کو ہلاک کر دیا… اور "اسلامی جہاد" کو تل ابیب کے جنوب میں پہلی اسرائیلی خاتون کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کی توقع

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 28 افراد کو ہلاک کر دیا… اور "اسلامی جہاد" کو تل ابیب کے جنوب میں پہلی اسرائیلی خاتون کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کی توقع
TT

اسرائیل نے جمعرات کے روز دو الگ الگ حملوں میں القدس بریگیڈز کے میزائل یونٹ کے کمانڈر اور اسلامی جہاد تحریک کے مسلح دستے اور ان کے نائب کو قتل کر دیا ہے۔ جب کہ یہ دونوں حملے ایسے وقت میں ہیں کہ جب جنگ بندی پر عمل درآمد کی کوششیں اس لیے ناکام ہوگئیں، کیونکہ "اسلامی جہاد" نے شرط عائد کی تھی کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ قتل و غارت کو بند کرے، لیکن تل ابیب نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

اسرائیل نے غزہ پر اپنی جارحیت کے تیسرے دن کا آغاز "جہاد" میں ملٹری کونسل کے رکن اور "القدس بریگیڈز" کے میزائل یونٹ کے سربراہ (50 سالہ) علی حسن غالی کو جمعرات کی صبح اس وقت قتل کیا جب وہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ وہاں ان کے ساتھ موجودہ ان کے بھائی محمود اور محمود عبدالجواد کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فضائی حملے میں علی غالی کی ہلاکت (شن بیٹ) سیکیورٹی سروس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں ہوئی۔

فوج نے غالی کو تنظیم میں میزائلوں کو نشانہ بنانے اور داغنے کا مرکزی ذمہ دار شخص قرار دیا۔

شام سے کچھ دیر پہلے ہونے والے دوسرے حملے میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلا کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے غالی کے نائب اور "القدس بریگیڈز" کے رہنما (43 سالہ) احمد ابو دقہ کو قتل کر دیا۔ (...)

جمعہ - 22شوال 1444 ہجری - 12 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16236]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]