سعودی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی دیہاتوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کو مملکت سعودیہ کی طرف سے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے، جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی وزارت نے فلسطینی شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کارروائیوں کو اپنے ملک کی طرف سے واضح طور پر مسترد کرنے کا اظہار کیا اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی تمام تر بین الاقوامی کوششوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کی، علاوہ ازیں اس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
دوسری جانب سلطنت عمان نے مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی دیہاتوں اور کیمپوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے مسلسل حملوں کو مسترد کیا اور ان پر مذمت کا اظہار کیا۔(...)
جمعہ - 05 ذی الحج 1444 ہجری - 23 جون 2023ء شمارہ نمبر [16278]