سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے "امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد کی جانب اکسانے والی مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے مسودہ قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔"
سعودی عرب نے تصدیق کی کہ قرارداد کے مسودے کی منظوری – جو مملکت اور دنیا بھر کے متعدد ممالک کے پُرزور مطالبات کے بعد سامنے آئی ہے – مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کے اصولوں کا مجسمہ ہے اور انسانی اقدار کے فروغ کی ضمانت ہے، جو بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔
سعودی عرب نے عندیہ دیا کہ وہ ڈائیلاگ، رواداری اور اعتدال کی حمایت میں اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا اور وہ نفرت و انتہا پسندی پھیلانے والی تمام تباہ کن سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔
جمعرات 25 ذی الحج 1444 ہجری - 13 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16298]