لبنانی قیدی کھانے کے... اور مقدمات کی تیز سماعت کے منتظر

لبنان کی سب سے بڑی جیل شمار کی جانے والی "رومیہ جیل" (اے.پی)
لبنان کی سب سے بڑی جیل شمار کی جانے والی "رومیہ جیل" (اے.پی)
TT

لبنانی قیدی کھانے کے... اور مقدمات کی تیز سماعت کے منتظر

لبنان کی سب سے بڑی جیل شمار کی جانے والی "رومیہ جیل" (اے.پی)
لبنان کی سب سے بڑی جیل شمار کی جانے والی "رومیہ جیل" (اے.پی)

لبنان میں قیدیوں کو درپیش مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، اور یہ ریاست کی طرف سے ان کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کرنے اور مالی بحران کے سبب خوراک اور ادویات کو فراہم کرنے کی صلاحیت میں شدید کمی کی وجہ سے یہ حالات مزید بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہے، جو روزانہ ان میں سے درجنوں کی رہائی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے اور قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی لا سکتی ہے جو کہ ریکارڈ حد تک پہنچ چکی ہے۔

مقدمات کی سماعت اور عدالتی طریقہ کار میں تاخیر کے صرف ججز ذمہ دار نہیں ہیں، بلکہ ذمہ داری ان کے اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تقسیم ہے جو گرفتار افراد کو انصاف کے محلوں تک پہنچاتے ہیں۔ اکثر کیسز تفتیشی سیشنز اور ٹرائلز تک پہنچنے میں ناکامی کے سبب منسوخ کر دیئے جاتے ہیں۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات زیر حراست افراد کو عدالت لے جانے والی گاڑیوں کی خرابی اور ان کی مرمت کرنے میں سیکیورٹی فورسز کے ادارے کی نااہلی ہے۔

جیل کی فائل میں ایک سے زائد انسانی بحران پائے جاتے ہیں، جن میں خاص طور پر بیمار قیدیوں کے لیے طبی سہولیات اور خوراک کی فراہمی میں کمی اور پرہیزی کھانوں کی عدم دستیابی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  قیدیوں کے اہل خانہ اپنے بچوں تک کھانا پہنچانے کے لیے جیل تک پہنچنے پر قدرت نہ رکھنا بھی ہے۔

علاوہ ازیں، "بینک آف لبنان" کے گورنر ریاض سلامہ کے نائبین کے بارے میں بحث جاری ہے کہ کون رواں ماہ کے آخر میں ان کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کی جگہ فرائض سرانجام دے گا۔ (...)

اتوار 27 ذی الحج 1444 ہجری - 16 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16301]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]