"خلیجی اور وسطی ایشیائی سربراہی اجلاس" میں اسٹریٹجک اور سیاسی مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور

بدھ کے روز جدہ میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ خلیجی سربراہی اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان کی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں اور وفود کے نمائندوں کے اجتماع کے ساتھ ایک یادگار تصویر (SPA)
بدھ کے روز جدہ میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ خلیجی سربراہی اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان کی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں اور وفود کے نمائندوں کے اجتماع کے ساتھ ایک یادگار تصویر (SPA)
TT

خلیج تعاون کونسل اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک (C5) کے رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور سیاسی مذاکرات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں نئے افق کی طرف شراکت داری کو مضبوط بنانے سمیت سیاسی و سیکورٹی ڈائیلاگ، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

بدھ کے روز جدہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں نے دونوں خطوں کے درمیان نقل و حمل کے راستوں کو ترقی دینے، مضبوط لاجسٹک اور تجارتی نیٹ ورکس کی تعمیر اور مصنوعات کے تبادلے میں کردار ادا کرنے والے موثر نظاموں کو ترقی دینے کی اہمیت پر زور دیا، علاوہ ازیں اس تاریخی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ جب کہ اگلی سربراہی کانفرنس 2025 میں سمرقند، ازبکستان میں منعقد ہوگی۔

مشترکہ بیان میں مشترکہ اہمیت کی حامل بہت سی فائلیں شامل تھیں، جن میں سب سے اہم گرین اکانومی انرجی، ڈیجیٹل اکانومی، اختراعات اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق شامل ہیں۔ اسی طرح انہوں نے اس سال کی آخری سہ ماہی میں خلیجی ریاستوں اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فورم کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے فیصلے اور 2024 میں اپنے ممالک کے درمیان سرمایہ کاری فورم کی میزبانی کے لیے ترکمانستان اور کرغزستان کے اقدامات کا بھی خیر مقدم کیا۔(...)

جمعرات 02 محرم الحرام 1445ہجری - 20 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16305]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]