لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے كل ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کی جنوبی سرحدوں پر اس وقت جاری فوجی آپریشن کے لیے کوئی مخصوص ٹائم ٹیبل نہیں ہے۔
المسماری نے عرب ورلڈ نيوز ایجنسی کو مزید کہا کہ لیبیا کی افواج آنے والے عرصے کے دوران سرحدوں پر موجود رہیں گی تاکہ مستقبل میں کسی بھی "فوجی، دہشت گرد یا سیکورٹی عناصر کو ہماری سرزمین کے لیے خطرہ بننے سے روکا جا سکے۔"
المسماری نے زور ديتے ہوئے کہا کہ موجودہ فوجی آپریشن کی قیادت "کسی دوسرے ملک كے بغير" صرف فوج کی جنرل کمانڈ کر رہی ہے۔
لیبیا کی فوج کے ترجمان نے ملک کے جنوب مغرب میں بے گھر افراد کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ وہ "غیر قانونی تارکین وطن ہیں اور انہیں ان کے ملک واپس بھیجنے کے لیے رابطے جاری ہے۔" (...)
اتوار-10 صفر 1445ہجری، 27 اگست 2023، شمارہ نمبر[16343]