اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ اور مغربی کنارے کے عہدیدار صالح العاروری کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مغربی کنارے میں گزشتہ چند ہفتوں اور مہینوں کے دوران تحریک "حماس" کی طرف سے کیے گئے حملوں کى پشت پناہی كر رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے العاروری کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے اشتعال انگیز بیانات اس وقت سنے جب وہ لبنان میں چھپے ہوئے تھے، اور یہ کہ وہ (یعنی العاروری) "اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ اور ان کے ساتھی کیوں وہاں چھپے ہوئے تھے۔"
نیتن یاہو نے اتوار کے روز اسرائیلی حکومت کے اجلاس کے آغاز میں مزید کہا: "جو بھی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا يا جو بھی اسرائیل کے خلاف دہشت گردی كو منظم كرنے کے ليے مالی معاونت کرے گا یا اس کے پیچھے کھڑا ہوگا اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔" انہوں نے کہا: "(حماس) اور خطے میں ایران کے ایجنٹ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم ان کی اپنے خلاف دہشت گردی پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف ہر طرح سے لڑیں گے، چاہے وہ یہودا اور سامرہ (مغربی کنارے کا توراتى نام) یا غزہ كى پٹی میں ہو یا پهر کہیں اور۔" (...)
پير-11 صفر 1445ہجری، 28 اگست 2023، شمارہ نمبر[16344]