اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے بالمقابل علاقے کیبٹز "ناحل عوز" کے اطراف میں کنکریٹ کی دیواریں بنا کر اسے مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ علاقے میں کنکریٹ کی نئی دیواریں کھڑی کی گئی ہیں، جن کا مقصد سرحد کے قریب سڑکوں کا نظارہ روکنا ہے، تاکہ يہاں ٹینک شکن میزائلوں کو داغے جانے سے روکا جا سکے۔
علاقے میں موجود "يديعوت احرونوت" اخبار کے رپورٹر متان تسوری نے "X" پلیٹ فارم پر نئی دیواروں کی تصویر شيئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں دیواروں کی تعمیر کا کام نہیں رکا۔ انہوں نے مزید کہا: "اس کی اچھی شکل ہونے کے باوجود یہ ايک مایوس کن امر ہے۔"
ياد رہے کہ مہینوں پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں کے گرد "دفاعی" دیواریں بنانے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا، تاکہ کسی بھی نئے تصادم كی صورت میں انہیں ٹینک شکن میزائلوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔(...)
جمعرات-15صفر 1445ہجری، 31 اگست 2023، شمارہ نمبر[16347]