کل اتوار کے روز سوڈانی فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز نے ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کرنے کے الزامات کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں ام درمان اور نیالا میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔
"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، فوج نے کل شام ایک بیان میں کہا کہ "ریپڈ سپورٹ" فورسز کی طرف سے شمالی ام درمان کے علاقوں پر کی جانے والی گولہ باری میں 13 شہری مارے گئے۔ جب کہ فوج نے اس گولہ باری کو "ریپڈ سپورٹ" ملیشیا کی جانب سے ریاست کے خلاف بغاوت کے بعد بار بار جنگی جرائم قرار دیا۔"
دوسری جانب، "ریپڈ سپورٹ" فورسز نے فوج پر الزام عائد کیا کہ اس نے جنوبی دارفور ریاست کے شہر نیالا پر بمباری کے دوران 14 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈانی فوج کے جنگی طیاروں نے "نیالا شہر کے آبادی والے علاقوں پر بمباری کرکے انہیں خون کے تالاب، قتل گاہ تبدیل کر دیا ہے۔"
علاوہ ازیں، دونوں اطراف نے کل انجینئرنگ کور کے علاقے اور ام درمان کے متعدد محلوں میں توپ خانے سے گولہ باری کا تبادلہ کیا۔(...)
پیر-19 صفر 1445ہجری، 04 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16351]