البرہان کا قطر سے حمايت کا حصول... اور تمیم کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے جمعرات کو دوحہ میں سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان کا خير مقدم کیا (سونا)
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے جمعرات کو دوحہ میں سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان کا خير مقدم کیا (سونا)
TT

سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے فوج کے موقف کے لیے بیرونی حمایت کے حصول کے ليے قطر کے دورہ اور اس کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ اپنی ملاقات کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ عنقريب "ریپڈ سپورٹ" فورسز کی بغاوت کو ختم کر دیں گے اور "سوڈانی عوام امن و استحکام سے لطف اندوز ہوں گے"۔

البرہان نے وضاحت کی کہ سوڈانیوں کے مصائب کو روکنے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "موجودہ مرحلہ جنگ کو روکنے کا ہے اور اس کے بعد ہم دوسرے معاملات پر بات کر سکیں گے۔"

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "ہم مسلح افواج سوڈانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس بغاوت کو ختم کرنے کے بعد عبوری مرحلے اور جمہوری سویلین حکمرانی کی طرف منتقلی کے کاموں کو مکمل کرنا جاری رکھیں گے۔"

دوسری جانب، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سوڈان میں لڑائی کو روکنے اور اختلافات پر قابو پانے کے لیے مذاکرات اور پرامن طریقے اپنانے کے لیے اپنے ملک کے موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ نازک حالات کی روشنی میں سوڈان میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے قطر کی حمایت کی یقین دہانی کی۔(...)

جمعہ-23 صفر 1445ہجری، 08 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16355]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]