سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا بھارت کا متوقع (سرکاری) دورہ دونوں ممالک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو نئے افق حاصل ہونے کی توقع ہے۔ جب کہ گذشتہ آٹھ سالوں کے دوران یہ چوتھا اعلیٰ سطحی دورہ شمار ہوتا ہے، جو کہ فروری 2019 میں سعودی ولی عہد کے بھارت کے پچھلے دورے، اور بھارتی وزیر اعظم کے 2016 اور 2019 میں سعودی عرب کے دیگر دو دوروں کے بعد ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان ہفتے کے روز "جی -20" ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے ملک کے وفد کی سربراہی اور "بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے انہیں جمہوریہ بھارت کے سرکاری دورے کی دی گئی دعوت کو قبول کرتے ہوئے" بھارتی شہر نئی دہلی پہنچے۔ سعودی شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابقم اس دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، علاوہ ازیں، "سعودی بھارتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل" کا اجلاس منعقد کیا۔ (...)
پیر-26 صفر 1445ہجری، 11 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16358]