حمیدتی اتھارٹی کے قیام کی دھمکی دے رہے ہیں جس کا دارالحکومت خرطوم ہوگا

اگر البرہان نے مشرقی سوڈان میں حکومت بنائی

"ریپڈ سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" (اے پی)
"ریپڈ سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" (اے پی)
TT

حمیدتی اتھارٹی کے قیام کی دھمکی دے رہے ہیں جس کا دارالحکومت خرطوم ہوگا

"ریپڈ سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" (اے پی)
"ریپڈ سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" (اے پی)

"ریپڈ سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" نے دھمکی دی ہے کہ اگر فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان ملک کے مشرقی حصے میں پورٹ سوڈان میں "جنگی حکومت" کے قیام کا اعلان کیا، یا اگر ان کے مخالف البرہان "جھوٹے" صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے پر قائم رہتے ہیں تو وہ اپنی افواج کے زیر کنٹرول علاقوں اور دارالحکومت "خرطوم" میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کر دیں گے۔

حمیدتی نے گزشتہ روز پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنے صفحے پر شائع ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں کہا، اگر باقیات، یعنی صدر البشیر کی حکومت کے حامی اور اسلام پسند، پورٹ سوڈان میں حکومت تشکیل دیتے ہیں تو وہ فوری طور پر اپنے وسیع کنٹرول والے علاقوں میں ایک حقیقی اتھارٹی تشکیل دینے کے لئے وسیع مشاورت کا آغاز کریں گے اور قومی دارالحکومت خرطوم اس کا دارالحکومت ہوگا، اور اس میں کسی متبادل دارالحکومت کی تشکیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حمیدتی نے وضاحت کی کہ: "وہ سب پورٹ سوڈان میں جمع ہوئے، جس میں نیشنل کانگریس بھی شامل تھی، اور ان کے ساتھ وہ لوگ تھے جو انصاف کی جیلوں سے بھاگ رہے تھے اور یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ ایک جائز اتھارٹی ہیں۔" انہوں نے البرہان کا جنرل کمانڈ سے پورٹ سوڈان منتقل ہونے کے بعد غیر ملکی دوروں پر تبصرہ کرتے ہوٗے کہا کہ یہ "سربراہ مملکت کی نقالی کرنے کی کوشش ہے حالانکہ ان کے پاس اسکا کوئی جواز نہیں ہے۔" 

جمعہ-30 صفر 1445ہجری، 15 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16362]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]