سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل پیر کے روز اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، فلسطینی صدر محمود عباس اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ اور اس کے اردگرد کی خطرناک حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
اردن کے شاہی دیوان نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ دوم کو فون کیا، جس کے دوران انہوں نے عرب رابطوں کو تیز کرنے اور کوششوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کشیدگی کو روکا جا سکے اور اس کے اثرات کو پورے خطے میں پھیلنے سے بچا جا سکے۔
اردن کے بادشاہ نے دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور جامع امن کے حصول اور فلسطینی بھائیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
دوسری جانب، فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ صدر عباس نے شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ کیا اور "انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔" علاوہ ازیں انہوں نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام اور ان کے مسئلہ کے منصفانہ حل کی حمایت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مملکت کی جانب سے مضبوط موقف اختیار کرنے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ (...)
منگل-25 ربیع الاول 1445ہجری، 10 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16387]