مجھے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے کے وعدے موصول ہوئے ہیں: میقاتی

ہنگامی منصوبوں پر تبادلہ خیال کے لیے وزارتی اور حکومتی اجلاس

نجیب میقاتی وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (مرکزی)
نجیب میقاتی وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (مرکزی)
TT

مجھے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے کے وعدے موصول ہوئے ہیں: میقاتی

نجیب میقاتی وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (مرکزی)
نجیب میقاتی وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (مرکزی)

لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کل جمعرات کے روز کئی اجلاس منعقد کیے تاکہ جنوبی محاذ پر فوجی کشیدگی میں اضافہ کی روشنی میں لبنان میں جاری پیشرفت پر وزارتوں اور اقوام متحدہ کے ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

میقاتی نے حکومتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہیں کچھ سفارتی ماحول ملا ہے جس میں لبنانی خدشات کو سمجھنے اور اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ ظاہر کیا گیا ہے۔ (...)

جمعہ-05 ربیع الثاني 1445ہجری، 20 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16397]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]