کل منگل کے روز بولیویا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر حملوں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
خیال رہے کہ بولیویا نے اس سے قبل بھی سنہ 2009 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ اور پھر سنہ 2020 میں ملک کی خاتون صدر جینین اینیز کی حکومت نے ان تعلقات کو دوبارہ بحال کر دیا تھا۔
بدھ-17 ربیع الثاني 1445ہجری، 01 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16409]