غزہ جنگ میں توسیع کے خلاف خلیجی ترکی انتباہ

دوحہ سربراہی اجلاس میں مشترکہ دفاع کے اصول اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو مسترد کرنے پر زور

گزشتہ روز دوحہ میں خلیجی سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنما اور ترک صدر (العمانیہ)
گزشتہ روز دوحہ میں خلیجی سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنما اور ترک صدر (العمانیہ)
TT

غزہ جنگ میں توسیع کے خلاف خلیجی ترکی انتباہ

گزشتہ روز دوحہ میں خلیجی سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنما اور ترک صدر (العمانیہ)
گزشتہ روز دوحہ میں خلیجی سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنما اور ترک صدر (العمانیہ)

کل منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان نے اپنے 44ویں سربراہی اجلاس کے اختتام پر خبردار کیا کہ "جب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی تب تک محاذ آرائی میں وسعت اور تنازعات کے مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کا خطرہ ہے، جس کے خطے کی عوام پر اور بین الاقوامی امن و سیکورٹی پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ انہوں نے "فلسطینی عوام کے خلاف واضح اسرائیلی جارحیت" کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف پرتشدد اور اندھا دھند بمباری کی کارروائیوں میں اضافے اور شہری آبادی کی جبری نقل مکانی کی مذمت کی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس سربراہی اجلاس، جس میں وہ بطور مہمان شریک تھے، سے خطاب کرتے ہوئے غزہ جنگ کا علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کے امکان سے خبردار کیا۔ انھوں نے کہا: "ہمیں غزہ کی پٹی میں قتل عام کو علاقائی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے جس میں شام بھی شامل ہے۔"

سربراہی اجلاس کے حتمی بیان میں خودمختاری کے اصولوں کے احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر زور دیا گیا اور کسی بھی رکن ملک کے لیے کسی بھی خطرے کو مسترد کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ "مشترکہ دفاع کے اصول، اجتماعی سلامتی کے تصور، تعاون کونسل کے آئین اور مشترکہ دفاعی معاہدے کے مطابق کونسل کے تمام رکن ممالک کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے۔"

خیال رہے کہ دوحہ سربراہی اجلاس ایک ایسے موقع پر منعقد ہوا کہ جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن آج بدھ کے روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ورکنگ دورے کر رہے ہیں، جس میں روسی صدارتی معاون برائے بین الاقوامی امور یوری اوشاکوف کے مطابق، "بین الاقوامی اور علاقائی امور اور فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے علاوہ "اوپیک پلس" اتحاد، جس میں سعودی عرب، روس اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، کے فریم ورک کے اندر تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔"

بدھ-22 جمادى الأول 1444 ہجری، 06 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16444]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]