ایسے وقت میں کہ جب اسرائیل غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران تحریک "حماس" کی طرف سے لاحق خطرے کو بے اثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے "نیوز ویک" میگزین کو بتایا کہ تل ابیب بھی اپنے شمالی محاذ پر لبنان میں "حزب اللہ" کے ساتھ طویل مدتی تبدیلی کا منتظر ہے۔
خیال رہے کہ "حماس" اور دیگر فلسطینی دھڑوں کی طرف سے 7 اکتوبر کے اچانک غیر معمولی حملے کے بعد جب سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر اپنے بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں تب سے "حزب اللہ" میزائلوں، ڈرون طیاروں، "مارٹر" گولوں، راکٹ بموں اور ٹینک شکن ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی افواج کے ساتھ بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے ایک سلسلے میں مصروف ہے۔
لبنانی محاذ پر تشدد اس حد تک بڑھ چکا ہے جو 2006 میں اسرائیل اور "حزب اللہ" کے درمیان ہونے والی آخری جنگ کے بعد نہیں دیکھا گیا۔ اہلکار نے میگزین کو بتایا: "ہم اس صورت حال کی طرف واپس ہرگز نہیں جائیں گے جو 6 اکتوبر کو شمال میں موجود تھی۔" انہوں نے مزید کہا: "اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم غزہ کی پٹی پر اور لبنان کی سرحد پر موجود اپنے شہریوں کو اس خطرے کی زد میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔"(...)
جمعرات-01 جمادى الآخر 1445 ہجری، 14 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16452]