وسطی غزہ میں "اونروا" کے اسکول کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی بمباری میں ہلاکتیں اور زخمی

وسطی غزہ میں دیر البلح میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے کے نیچے زخمی ہونے والے ایک شخص کی آرکائیو فوٹو (ای پی اے)
وسطی غزہ میں دیر البلح میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے کے نیچے زخمی ہونے والے ایک شخص کی آرکائیو فوٹو (ای پی اے)
TT

فلسطینی میڈیا نے کل جمعہ کے روز اطلاع دی کہ اسرائیلی بمباری میں وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) سے منسلک المزرعہ اسکول کے اطراف کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ جب کہ اس سے قبل فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ خان یونس میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ پر اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ چینل کے کیمرہ مین سمر ابو دقہ (45 سالہ) ہلاک ہو گئے ہیں۔(...)

اطلاع ملی ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ریسکیو عملہ کے تین افراد بھی مارے گئے جب کہ متعدد شہری اور طبی عملہ کے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتہ-03 جمادى الآخر 1445ہجری، 16 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16454]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]