متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے گزشتہ (اتوار) کو ہونے والے اجلاس کے دوران تل ابیب میں ایک سفارت خانے کے افتتاح کی منظوری دی ہے جبکہ اسرائیل نے بھی متحدہ عرب امارات میں ایک سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ سب دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط ہونے کے 4 ماہ کے بعد ہو رہا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ابو ظبی میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں قائم مقام سفیر ایبان نائیہ کے پہنچنے کے ساتھ ہی ہو گیا ہے۔(۔۔۔) فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ سفارت خانہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرے گا اور یہ بھی طے ہوا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانہ ایک عارضی عمارت سے کام شروع کرے گا یہاں تک کہ اسے ایک مستقل عمارت مل جائے۔(۔۔۔)

پیر 12 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 25 جنوری 2021ء شماره نمبر [15398]