الشرق الأوسط

Home > پہلا صفحہ > روس "ایس ڈي ایف" کو اسد حکومت کی افواج کے ساتھ ضم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے

رابط المصدر: https://urdu.aawsat.com/node/3711036

3711036
قامشلی: کمال شیخو - انقرہ: سعید عبد الرازق
"پہلا صفحہ","خبريں","متفرقات"
175
Sat, 18 Jun 2022 14:27:54 +0000
https://urdu.aawsat.com/home/article/3711036/%D8%B1%D9%88%D8%B3-%D8%A7%DB%8C%D8%B3-%DA%88%D9%8A-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D8%B3%D8%AF-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%81%D9%88%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%B6%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%AF%D8%A8%D8%A7%D8%A4-%DA%88%D8%A7%D9%84-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92
https://urdu.aawsat.com/node/3711036
روس "ایس ڈي ایف" کو اسد حکومت کی افواج کے ساتھ ضم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے
article
ur
[1] [2] [3] [4] [5]
A
A

روس "ایس ڈي ایف" کو اسد حکومت کی افواج کے ساتھ ضم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے

ہفتہ, 18 June, 2022 - 14:30
10 جون کے دن حسکہ کے دیہی علاقوں میں "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" کے زیر کنٹرول قصبے تل تمر کے داخلی راستہ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
قامشلی: کمال شیخو - انقرہ: سعید عبد الرازق
شمالی اور مشرقی شام میں رابطہ خطوط پر فوجی کمک کی دوڑ کی روشنی میں "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (ایس ڈی ایف) پر روسی دباؤ کا مسئلہ کل پیدا ہو گیا ہے کیونکہ وہ اسے شامی حکومت کی افواج میں ضم کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد شمالی اور شمال مشرقی شام میں کرد اکثریتی علاقوں میں ترکی کی طرف سے ہونے والی اپنی متوقع فوجی کارروائی سے باز رکھنا ہے۔

ممتاز کرد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 10 جون کو شام میں سرگرم روسی افواج کے کمانڈر جنرل الیگزینڈر چائیکو کے ساتھ ایس ڈی ایف کے کمانڈر انچیف مظلوم عبدی کی آخری ملاقات میں فوجی امور، سرحدی سلامتی کی فائلوں اور روس کی جانب سے "ایس ڈی ایف" کو فوج کے نظام میں ضم کرنے کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ شامی-ترکی کی سرحدی پٹی کے ساتھ صدر بشار الاسد کی وفادار سرکاری افواج کی مزید تعیناتی کی بھی بات ہوئی ہے۔(۔۔۔)


ہفتہ  19 ذی القعدہ  1443 ہجری  - 18    جون   2022ء شمارہ نمبر[15908]


Related News




اضغط هنا للطباعة.