الشرق الأوسط

Home > پہلا صفحہ > سعودی عرب کو فوجی تیاری میں 50 فیصد خود کفالت تک پہنچنے کی امید ہے

رابط المصدر: https://urdu.aawsat.com/node/3902566

3902566
جدہ: «الشرق الاوسط»
"پہلا صفحہ","سعودى عرب","خبريں"
224
Thu, 29 Sep 2022 12:50:54 +0000
https://urdu.aawsat.com/home/article/3902566/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%D9%88-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-50-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D8%AF-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D9%81%D8%A7%D9%84%D8%AA-%D8%AA%DA%A9-%D9%BE%DB%81%D9%86%DA%86%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF-%DB%81%DB%92
https://urdu.aawsat.com/node/3902566
سعودی عرب کو فوجی تیاری میں 50 فیصد خود کفالت تک پہنچنے کی امید ہے
article
ur
[1] [2] [3] [4] [5]
A
A

سعودی عرب کو فوجی تیاری میں 50 فیصد خود کفالت تک پہنچنے کی امید ہے

جمعرات, 29 September, 2022 - 12:45
ولی عہد کو جدہ میں وزیر دفاع اور وزارت کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (واس)
جدہ: «الشرق الاوسط»
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزارت کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ولی عہد نے وزارت دفاع کے جوانوں کی کوششوں اور وزارت کے ترقیاتی پروگرام کے نفاذ کے ساتھ حاصل کی گئی شاندار پیشرفت اور فوجی صنعتوں کی اندرونی خود کفالت میں 2 فیصد سے 15 فیصد تک اضافے کے لئے شکریہ اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔


شہزادہ محمد بن سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر دفاع اور وزارت کے ملازمین کی قیادت اور نگرانی میں فوجی صنعتوں کی خود کفالت 50 فیصد تک پہنچ جائے گی۔


اسی سلسلہ میں شہزادہ خالد بن سلمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع نے اپنے ترقیاتی پروگراموں کے دوران جو کامیابیاں حاصل کیں ہے اور ولی عہد کے تیار کردہ اپنے ترقیاتی پروگراموں پر عمل درآمد جاری رکھ کر مستقبل میں جو کچھ بھی حاصل کرے گی وہ سب ان کی رہنمائی اور مسلسل حمایت کی کی روشنی میں ہونے کو ہے.


دوسری جانب شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ روز ریاض میں اپنے دفتر میں وزیر دفاع کے عہدے پر تعیناتی کے بعد وزارت کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے پہلی ملاقات کی ہے۔(۔۔۔)


جمعرات 04 ربیع الاول 1444ہجری -  29 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16011]    


Related News




اضغط هنا للطباعة.