الشرق الأوسط

Home > پہلا صفحہ > جنوبی امریکہ میں انتہائی خطرناک سمندری طوفان کی تیاری ہو چکی ہے

رابط المصدر: https://urdu.aawsat.com/node/3902946

3902946
واشنگٹن: رانا ابٹر
"پہلا صفحہ","خبريں","عالمى"
300
Thu, 29 Sep 2022 15:44:44 +0000
https://urdu.aawsat.com/home/article/3902946/%D8%AC%D9%86%D9%88%D8%A8%DB%8C-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%D9%86%D8%A7%DA%A9-%D8%B3%D9%85%D9%86%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%B7%D9%88%D9%81%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%D9%88-%DA%86%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92
https://urdu.aawsat.com/node/3902946
جنوبی امریکہ میں انتہائی خطرناک سمندری طوفان کی تیاری ہو چکی ہے
article
ur
[1] [2] [3] [4] [5]
A
A

جنوبی امریکہ میں انتہائی خطرناک سمندری طوفان کی تیاری ہو چکی ہے

جمعرات, 29 September, 2022 - 15:45
سمندری طوفان کے آنے سے پہلے ایک شخص کو فلوریڈا کے پانٹا گورڈا میں کل اپنی کار چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن: رانا ابٹر
فلوریڈا نے گزشتہ روز کیوبا سے آنے والے سمندری طوفان ایان کے لئے تیاری کرلی ہے جسے امریکی جنوبی ساحل کی تاریخ کا سب سے خطرناک سمندری طوفان سمجھا جارہا ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے ڈائریکٹر کین گراہم نے خبردار کیا ہے کہ ایان ایک تاریخی سمندری طوفان ہوگا جس کے بارے میں آنے والے برسوں تک بات کی جائے گی اور گراہم نے مزید کہا کہ کاش میں یہ الفاظ نہ کہتا اور یہ توقعات پورے نہ ہوتے اور یہ فلوریڈا کے کچھ حصوں کے لئے تباہ کن طوفان ہے نہ کہ صرف جنوب مغربی ساحل پر ہی تباہی مچائے گا بلکہ ہر جگہ اس کے اثرات ظاہر ہوں گے۔


اس کے علاوہ امریکن ریڈ کراس اور فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ نے زور دیا ہے کہ سمندری طوفان کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی وسائل موجود ہیں۔


یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب فلوریڈا کے گورنر رون ڈیسنٹز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات کی اور مشکل دنوں کے بارے میں خبردار کیا اور جن رہائشیوں کو نکالا نہیں جا سکا ہے ان سے انتہائی خطرناک سمندری طوفان سے پناہ گاہ کی طرف جانے مطالبہ کیا ہے اور ڈیسنٹ نے کہا کہ 5,000 فلوریڈا گارڈز اور 2,000 پڑوسی ریاستوں سے اگلے دو دنوں میں سمندری طوفان کے بعد ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے کی کوششوں کے لئے متحرک کر دیا گیا ہے۔


ریاست میں 2.5 ملین سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ہوائی اڈے بند کر دئے گئے ہیں اور اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے اورلینڈو میں ڈزنی لینڈ ریزورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ اور جمعرات کو اپنے دروازے بند رکھے گا۔(۔۔۔)


جمعرات 04 ربیع الاول 1444ہجری -  29 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16011]


Related News




اضغط هنا للطباعة.