یوکرین کو "F-16" فراہم کرنے کے لیے "جی 7" میں تحرک

جاپان کے شہر ہیروشیما میں کل "جی 7" کے رہنماؤں کا گروپ فوٹو (اے پی)
جاپان کے شہر ہیروشیما میں کل "جی 7" کے رہنماؤں کا گروپ فوٹو (اے پی)
TT

یوکرین کو "F-16" فراہم کرنے کے لیے "جی 7" میں تحرک

جاپان کے شہر ہیروشیما میں کل "جی 7" کے رہنماؤں کا گروپ فوٹو (اے پی)
جاپان کے شہر ہیروشیما میں کل "جی 7" کے رہنماؤں کا گروپ فوٹو (اے پی)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی "جی 7" سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ہیروشیما پہنچے، جو کہ کیف کو جدید جنگی طیارے، جن کا وہ شدت سے مطالبہ کر رہا ہے، فراہم کرنے اور یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے کے لیے امریکی حمایت حاصل ہونے کے بعد ہے۔ جب کہ ماسکو نے اس سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے "شدید خطرات" مرتب ہوں گے۔

اگرچہ امریکہ فی الحال اپنے سٹاک سے براہ راست یوکرین کو "F-16" فراہم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، لیکن امریکہ کی بطور "تیسرے فریق" اس اقدام کی منظوری دینا اس کی پالیسی میں دور اندیشی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جیسا کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کل (ہفتہ کے روز) جاپان سے کہا تھا کہ: "ہم ایک ایسے لمحے پر پہنچ چکے ہیں کہ جب ہمیں آگے یہ دیکھنا ہے کہ یوکرین کو مستقبل کی قوت بننے، روسی جارحیت کو روکنے اور اس کے خلاف دفاع کرنے کے قابل ہونے کے لیے کیا ضرورت ہوگی... جب کہ ہم اپنا قدم آگے بڑھا رہے ہیں؟"(...)

پیر - 01 ذی القعدہ 1444 ہجری - 21 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16245]

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
TT

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں

مشرق وسطیٰ میں انسانی امور کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے اسرائیلی حکومت کا تحریک "حماس" کو ختم کرنے کے منصوبوں پر اسرائیل اور امریکہ کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے "حماس" پر الزام لگایا کہ اسے غزہ میں شہری آبادی کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سیٹر فیلڈ نے زور دیا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی ترجیح ہےکہ ایسے معاہدے طے پائے جو یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں توسیع کا باعث بنے، نہ کہ "حماس" کو فاتحانہ نکلنے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپوں اور تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے خطرات کے باوجود وسیع علاقائی جنگ چھڑنے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ (...)

ہفتہ-07 شعبان 1445ہجری، 17 فروری 2024، شمارہ نمبر[16517]