کسنجر اپنی صدی کے "ٹرپل بیلنس میکر"

ہنری کسنجر
ہنری کسنجر
TT

کسنجر اپنی صدی کے "ٹرپل بیلنس میکر"

ہنری کسنجر
ہنری کسنجر

27 مئی 1923 کو پیدا ہونے والے ہنری کسنجر کو 100 سال کی عمر میں پہنچنے پر بہت سے لوگ انہیں "بیسویں صدی کا سفارت کار" اور کسی حد تک اکیسویں صدی کا بھی سفارکار کہتے ہیں۔ سابق امریکی وزیر خارجہ سے متعلق کتابوں کا مسلسل اجراء اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کی شخصیت اب بھی امریکی خارجہ پالیسیوں پر حاوی ہے - اور شاید عام طور پر مغربی پالیسیوں پر - حالانکہ وہ 45 سال سے زائد عرصے سے اس عہدے پر نہیں ہیں۔کسنجر نے ریاست ہائے متحدہ کی خارجہ پالیسیوں پر ایک گہرا اثر چھوڑا جو آج بھی زندہ ہے، جیسا کہ انہوں نے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے لیے کراس پارٹی ڈپلومیسی کو تیار کیا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے رہنما ان سے مشورہ کرتے ہیں حتی کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے مقابلے کی روشنی میں چین کے صدر ژی جن پنگ بھی ان سے مشوہ لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ کسنجر چین اور سوویت یونین کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات میں "ٹرپل بیلنس میکر" تھے۔ایسا ہرگز نہ ہوتا اگر وہ چینی رہنما ماؤ زے تنگ کو کمیونسٹ نظام سے ہٹا کر یہ تعلقات نہ بناتے جو بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان توازن کی مثلث کے تناظر میں سویت یونین کے مدار میں گھومتا ہے۔ کتاب "ڈپلومیسی" کے مصنف نے امن مذاکرات اور خاص طور پر 1973 میں ایک طرف اسرائیل اور دوسری جانب مصر اور شام کے درمیان شروع ہونے والے عرب اسرائیل تنازعہ پر اپنے اہم ترین نقوش چھوڑے ہیں۔ (...)

جمعرات - 5 ذی القعدہ 1444 ہجری - 25 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16249]



بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
TT

بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)

وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں مقیم فلسطینیوں کو ملک بدری سے 18 ماہ کے لیے قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے، جب کہ بائیڈن کو انتخابی سال میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی حمایت کے سبب بڑھتے ہوئے غصے کا بھی سامنا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں "جاری تنازعہ اور انسانی ضروریات کی روشنی میں" فلسطینیوں کی ملک بدری پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

"نیویارک ٹائمز" نے اطلاع دی ہے کہ اس قانون کے اطلاق سے تقریباً چھ ہزار فلسطینی مستفید ہونگے، کیونکہ تحفظ کا یہ قانون تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک میں بحران کی صورت میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سبب رائے دہندگان کے بڑھتے ہوئے غصے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس سے بائیڈن کے نومبر کے انتخابات میں دوسری بار جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوگی۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے حال ہی میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد والی ریاست مشی گن کا دورہ کیا، تاکہ مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے جنگ کے بارے میں ان کے خدشات کے بارے میں بات کی جا سکے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسے وقت میں بھی آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک صدر کو امیگریشن پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے، خاص طور پر میکسیکو سے تارکین وطن کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر جنوبی سرحد عبور کر کے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں۔(...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]