امریکی "سینیٹ" نے نصرت چوہدری کو پہلی مسلم فیڈرل جج تعینات کرنے کی توثیق کر دی

شہری حقوق کی خاتون وکیل نصرت چوہدری (رائٹرز)
شہری حقوق کی خاتون وکیل نصرت چوہدری (رائٹرز)
TT

امریکی "سینیٹ" نے نصرت چوہدری کو پہلی مسلم فیڈرل جج تعینات کرنے کی توثیق کر دی

شہری حقوق کی خاتون وکیل نصرت چوہدری (رائٹرز)
شہری حقوق کی خاتون وکیل نصرت چوہدری (رائٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل بروز جمعرات ایک ووٹ کے فرق سے شہری حقوق کی وکیل نصرت چوہدری کو نیویارک کی ایسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں تقرری کی توثیق کی، جس سے وہ امریکہ میں پہلی مسلم فیڈرل جج بن گئیں ہیں۔

 امریکن سول لبرٹیز یونین آف الینوائے کی قانونی ڈائریکٹر نصرت چوہدری کو تعینات کرنے والی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 49 ووٹوں کے مقابلے میں 50 ووٹوں کی اکثریت حاصل کی ہے۔

بنگلہ دیشی نژاد امریکی خاتون نصرت چوہدری نے اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ امریکن سول لبرٹیز یونین میں نسلی انصاف اور قومی سلامتی کے مسائل پر کام کرتے ہوئے گزارا ہے۔ انہیں جنوری 2022 میں صدر جو بائیڈن نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

بائیڈن نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلمان جج زاہد قریشی کو بھی تعینات کیا اور سینیٹ نے 2021 میں ان کی نیو جرسی فیڈرل کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی۔(...)

جمعہ - 27 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 16 جون 2023ء شمارہ نمبر [16271 ]



غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
TT

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں

مشرق وسطیٰ میں انسانی امور کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے اسرائیلی حکومت کا تحریک "حماس" کو ختم کرنے کے منصوبوں پر اسرائیل اور امریکہ کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے "حماس" پر الزام لگایا کہ اسے غزہ میں شہری آبادی کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سیٹر فیلڈ نے زور دیا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی ترجیح ہےکہ ایسے معاہدے طے پائے جو یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں توسیع کا باعث بنے، نہ کہ "حماس" کو فاتحانہ نکلنے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپوں اور تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے خطرات کے باوجود وسیع علاقائی جنگ چھڑنے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ (...)

ہفتہ-07 شعبان 1445ہجری، 17 فروری 2024، شمارہ نمبر[16517]