امریکی شہر اٹلانٹا میں پیر کے روز سخت حفاظتی اقدامات دیکھنے میں آئے، جب استغاثہ نے 2020 کے انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی ایک وسیع تحقیقات کا نتیجہ اخذ کیا، جس کے تحت توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے چند دنوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔
2021 سے ریاست جارجیا کے دارالحکومت میں حکام سابق امریکی صدر کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں اور ایک گرینڈ جیوری نے 12 سے زائد نامعلوم افراد پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
اٹلانٹا کے علاقے کی پراسیکیوٹر فینی ولیس نے اشارہ کیا ہے کہ وہ پیر سے لے کر اگست کے آخر تک فرد جرم حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ جیسا کہ رپورٹس کے مطابق وہ وائٹ ہاؤس واپسی کی کوشش کرنے والے سابق صدر ٹرمپ پر انتخابی دھاندلی کی سازش اور اس کی حوصلہ افزائی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ہفتہ کے روز ولیس نے اٹلانٹا میں "11 الایو" نیوز پلیٹ فارم کو ایک بیان میں کہا، "کام مکمل ہو چکا ہے، اور ہم نے ڈھائی سال اس پر کام کیا ہے۔"(...)
منگل-14محرم الحرام 1445ہجری، 01 اگست 2023، شمارہ نمبر[16317]