واشنگٹن کو ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان ہتھیاروں کے مذاکرات میں پیشرفت پر تشویش

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو (اے ایف پی)
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو (اے ایف پی)
TT

واشنگٹن کو ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان ہتھیاروں کے مذاکرات میں پیشرفت پر تشویش

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو (اے ایف پی)
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو (اے ایف پی)

وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی روس کو فروخت کے ليے مذاکرات میں تیزی سے پیشرفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیانگ یانگ سے مطالبہ کیا ہے انہيں روکے۔

وائٹ ہاؤس کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے پاس نئی انٹیلی جنس معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے کيونکہ روس یوکرین جنگ کی خاطر گولہ بارود کے لیے شمالی کوریا کی طرف دیکھ رہا ہے۔

کربی نے نشاندہی کی کہ ہتھیاروں کے سودوں کے بارے میں بات کرنے کے لیے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو دیگر حکام کے ساتھ ماسکو سے شمالی کوریا گئے اور یہ مذاکرات "فعال طور پر آگے بڑھ رہے ہیں"، جس میں یوکرین کی جنگ میں مدد کے ليے ماسکو کو آرٹلری گولہ بارود کی فروخت بهى شامل ہے۔ کربی نے کہا کہ روس اپنے دفاعی صنعتی اڈے کو سپورٹ کرنے کے لیے اضافی توپ خانے اور دیگر بنیادی مواد کی تلاش میں ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال شمالی کوریا نے روس کو میزائل فراہم کیے تھے جو "واگنر" افواج کے زیر استعمال رہے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے مزيد کہا: "ہمیں شمالی کوریا کی جانب سے یوکرین میں روسی فوجی دستوں کو فوجی مدد فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کے سودے مکمل ہونے کے امکان پر تشویش ہے۔ ان ممکنہ سودوں کے تحت روس کو شمالی کوریا سے بھاری مقدار میں ہتھیار ملیں گے، اور روسی فوج انہیں یوکرین میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "بائیڈن انتظامیہ نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ کریملن یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے درکار ہتھیاروں کے حصول کے لیے شمالی کوریا اور ایران پر انحصار كر رہا ہے۔" (...)

جمعرات-15صفر 1445ہجری، 31 اگست 2023، شمارہ نمبر[16347]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]