شمالی کوریا اگر روس کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے قیمت چکانا پڑے گی: وائٹ ہاؤس

بین البراعظمی بیلسٹک میزائل "Hwasong-17" شمالی کوریا کے دارالحكومت پیانگ یانگ میں "کوریا کی عوامی انقلابی فوج" کے قیام کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی نمائش میں شامل ہے

TT

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے منگل کے روز شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ اگر اس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو ہتھیار فراہم کیے تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فرانسیسی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے صحافیوں کو بتایا: "وہ اس کی قیمت بین الاقوامی برادری میں ادا کریں گے"۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ "يہ ممکنہ سودے روس کو دفاعی صنعتوں کے لیے خام مال کے حصول کے علاوہ ہتھیاروں اور خاص طور پر توپ خانے کے لیے گولہ بارود کی بڑی مقدار حاصل کرنے کا باعث بنیں گے۔" لیکن انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ یہ واضح نہیں کر سکتے کہ کون سے ہتھیار وہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "مسئلہ فراہم کیے جانے والے سامان کا ہے کيونکہ اس کا معیار کھلا ہوتا ہے،" انہوں نے مزید کہا: "لیکن یہ روس کے بارے میں بہت سے امور کی نشاندہی کرتا ہے، جسا کہ اب وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے شمالی کوریا جیسے ملک کا رخ کرنے جا رہا ہے۔"

جمعرات-21 صفر 1445ہجری، 06 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16353]

میں نے امریکی افواج کو شام اور عراق میں تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر اردن میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی میتیں وصول کرنے کے دوران (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو اردن میں ایک امریکی بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکی فوج کو شام اور عراق میں اہداف پر حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجیوں کی لاشیں وصول کرنے کے بعد کہا: "میری ہدایات پر آج شام امریکی افواج نے عراق اور شام میں ان تنصیبات پر حملے کیے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی گروپوں نے امریکی افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ردعمل آج سے شروع ہے جو ان اوقات اور جگہوں پر جاری رہے گا جو ہم بیان کریں گے۔" دیں اثنا انہوں نے زور دیا کہ "امریکہ مشرق وسطی میں یا دنیا میں کہیں بھی تنازعہ نہیں چاہتا۔"  (...)

ہفتہ-22 رجب 1445ہجری، 03 فروری 2024، شمارہ نمبر[16503]