ٹرمپ اپنے دیوانی مقدمے کو "مذاق اور جادوگری" قرار دے رہے ہیں

جج اس رقم کا تعین کرے گا جو مالی امور میں غلط بیانی پر بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (رائٹرز)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (رائٹرز)
TT

ٹرمپ اپنے دیوانی مقدمے کو "مذاق اور جادوگری" قرار دے رہے ہیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (رائٹرز)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (رائٹرز)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنے اثاثوں کو بڑھانے کے الزام میں عائد دیوانی مقدمے میں سماعت کو "مذاق اور جادوگری" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ان کو آگے آنے سے روکنا ہے۔

ٹرمپ دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزامات کے ایک مقدمے میں پیر کی صبح نیویارک کی ایک عدالت میں پیش ہوئے تاکہ جج اس رقم کا تعین کریں جو سابق صدر کو 2011 سے 2021 تک کے دس سال کے عرصے کے دوران جعلی مالیاتی گوشواروں اور اپنے کاروباری اثاثوں کی مالیت میں اضافے پر بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگی۔

جب کہ نیویارک کی عدالتوں میں کمرہ عدالت کے اندر فوٹو گرافی پر عمومی پابندی کے برعکس ٹیلی ویژن کیمروں کو کئی منٹ تک اس عدالتی کاروائی کو عکس بند کرنے کی اجازت دی گئی، جس سے کمرہ عدالت میں شدید رش دکھائی دیا جبکہ عدالت کی عمارت اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں کے اردگرد سخت سکیورٹی بھی دکھائی دیں۔

ٹرمپ کمرہ عدالت میں داخل ہونے سے پہلے فوٹوگرافروں کے کیمروں کے سامنے کھڑے ہوگئے، اور زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ ایک جادوگری کے سوا کچھ نہیں ہے جو آئندہ انتخابات میں ان کی پیش رفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے اس مقدمہ کو "فریب" قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا: "یہ اب تک کی سب سے بڑی جادوگری ہے، ہمارے پاس ایک نسل پرست پراسیکیوٹر ہیں، جو گورنر کا انتخاب لڑنے کی اپنی کوشش میں ناکام رہیں اور اب ایک بار پھر وہ ٹرمپ کو پکڑنے کے لیے پیچھے آ رہی ہیں۔ اور آپ کی معلومات کے لیے، میرے مالی گوشوارے غیر معمولی ہیں۔"(...)

منگل-18 ربیع الاول 1445ہجری، 03 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16380]

میں نے امریکی افواج کو شام اور عراق میں تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر اردن میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی میتیں وصول کرنے کے دوران (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو اردن میں ایک امریکی بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکی فوج کو شام اور عراق میں اہداف پر حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجیوں کی لاشیں وصول کرنے کے بعد کہا: "میری ہدایات پر آج شام امریکی افواج نے عراق اور شام میں ان تنصیبات پر حملے کیے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی گروپوں نے امریکی افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ردعمل آج سے شروع ہے جو ان اوقات اور جگہوں پر جاری رہے گا جو ہم بیان کریں گے۔" دیں اثنا انہوں نے زور دیا کہ "امریکہ مشرق وسطی میں یا دنیا میں کہیں بھی تنازعہ نہیں چاہتا۔"  (...)

ہفتہ-22 رجب 1445ہجری، 03 فروری 2024، شمارہ نمبر[16503]