بائیڈن جمعرات کا خطاب اسرائیل اور یوکرین کی حمایت کے حوالے سے کر رہے ہیں

بائیڈن اسرائیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (اے ایف پی)

TT

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن جمعرات کی شام 20:00 بجے (آدھی رات کے وقت GMT) اوول آفس سے قوم سے خطاب کریں گے، جو کہ اسرائیل اور تحریک "حماس" کے درمیان جاری جنگ اور یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے ہوگا۔

امریکی صدارتی ترجمان کیرن جین پیئر نے ایک بیان میں کہا: "صدر بائیڈن جمعرات کے روز قوم سے خطاب کریں گے تاکہ اسرائیل کے خلاف "حماس" کے دہشت گردانہ حملوں اور روس کی یوکرین کے خلاف جاری وحشیانہ جنگ کے بارے میں ہمارے ردعمل سے متعلق گفتگو کریں۔"

جمعرات-04 ربیع الثاني 1445ہجری، 19 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16396]

میں نے امریکی افواج کو شام اور عراق میں تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر اردن میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی میتیں وصول کرنے کے دوران (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو اردن میں ایک امریکی بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکی فوج کو شام اور عراق میں اہداف پر حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجیوں کی لاشیں وصول کرنے کے بعد کہا: "میری ہدایات پر آج شام امریکی افواج نے عراق اور شام میں ان تنصیبات پر حملے کیے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی گروپوں نے امریکی افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ردعمل آج سے شروع ہے جو ان اوقات اور جگہوں پر جاری رہے گا جو ہم بیان کریں گے۔" دیں اثنا انہوں نے زور دیا کہ "امریکہ مشرق وسطی میں یا دنیا میں کہیں بھی تنازعہ نہیں چاہتا۔"  (...)

ہفتہ-22 رجب 1445ہجری، 03 فروری 2024، شمارہ نمبر[16503]