آسٹن کا گیلنٹ کے ساتھ علاقائی کشیدگی کو روکنے اور غزہ کے لیے امداد بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال

9 مارچ 2023 کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات (روئٹرز)
9 مارچ 2023 کو اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات (روئٹرز)
TT

امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون" نے کل منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ کے ساتھ علاقائی کشیدگی کو روکنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" نے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹن نے "اسرائیل کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت اور علاقائی کشیدگی کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر نے "انسانی امداد میں اضافے، اس کے تسلسل اور غزہ میں شہریوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر بھی بات چیت کی۔"

بدھ-08 جمادى الأولى 1445ہجری، 22 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16430]

بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
TT

بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)

وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں مقیم فلسطینیوں کو ملک بدری سے 18 ماہ کے لیے قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے، جب کہ بائیڈن کو انتخابی سال میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی حمایت کے سبب بڑھتے ہوئے غصے کا بھی سامنا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں "جاری تنازعہ اور انسانی ضروریات کی روشنی میں" فلسطینیوں کی ملک بدری پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

"نیویارک ٹائمز" نے اطلاع دی ہے کہ اس قانون کے اطلاق سے تقریباً چھ ہزار فلسطینی مستفید ہونگے، کیونکہ تحفظ کا یہ قانون تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک میں بحران کی صورت میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سبب رائے دہندگان کے بڑھتے ہوئے غصے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس سے بائیڈن کے نومبر کے انتخابات میں دوسری بار جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوگی۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے حال ہی میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد والی ریاست مشی گن کا دورہ کیا، تاکہ مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے جنگ کے بارے میں ان کے خدشات کے بارے میں بات کی جا سکے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسے وقت میں بھی آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک صدر کو امیگریشن پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے، خاص طور پر میکسیکو سے تارکین وطن کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر جنوبی سرحد عبور کر کے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں۔(...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]