سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کسنجر 2008 میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران (روئٹرز)
کسنجر 2008 میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران (روئٹرز)
TT

سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کسنجر 2008 میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران (روئٹرز)
کسنجر 2008 میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران (روئٹرز)

امریکی سفارت کاری کی اہم شخصیت سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر کل بدھ کے روز 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جیسا کہ ان کی فرم نے اعلان کیا ہے۔

ان کی کنسلٹنگ فرم نے جاری بیان میں کہا کہ کسنجر، جو صدور رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ کے دور میں وزیر خارجہ اور سرد جنگ کے دوران ایک اہم سفارتی کردار ادا کرتے رہے تھے، آج کنیکٹیکٹ ریاست میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران کسنجر بہت سی سیاسی سرگرمیاں انجام دیتے رہے، وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے اجلاسوں میں شرکت کی اور شمالی کوریا کے بارے میں گواہی دی، جب کہ گزشتہ جولائی میں انہوں نے چین کا دورہ کیا اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

کسنجر کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جدید تاریخ میں نمایاں ترین سیاست دانوں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے امریکی خارجہ پالیسی پر واضح اور انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان کا ستارہ 1970 کی دہائی میں نمایاں ہوا جب وہ ریپبلکن صدر رچرڈ نکسن کے عہد میں وزیر خارجہ کے طور پر خدمات سرانجام دے  رہے تھے۔ (...)

جمعرات-16 جمادى الأولى 1445ہجری، 30 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16438]



امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]