امریکہ کی نیواڈا یونیورسٹی میں فائرنگ سے کم از کم 3 افراد ہلاک

پولیس اہلکار نیواڈا یونیورسٹی میں فائرنگ کے مقام پر (اے پی)

TT

امریکی شہر لاس ویگاس میں نیواڈا یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لاس ویگاس کے پولیس چیف کیون میکماہل نے آج جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

میکماہل نے مزید کہا: "اب کمیونٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ملزم مارا گیا ہے، ابھی فی الحال ہم یہ جانتے ہیں کہ 3 ہلاکتیں ہوئیں ہیں، لیکن زخموں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہے۔" (…)

جمعرات-23 جمادى الأولى 1445ہجری، 07 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16445]

میں نے امریکی افواج کو شام اور عراق میں تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر اردن میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی میتیں وصول کرنے کے دوران (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو اردن میں ایک امریکی بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکی فوج کو شام اور عراق میں اہداف پر حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجیوں کی لاشیں وصول کرنے کے بعد کہا: "میری ہدایات پر آج شام امریکی افواج نے عراق اور شام میں ان تنصیبات پر حملے کیے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی گروپوں نے امریکی افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ردعمل آج سے شروع ہے جو ان اوقات اور جگہوں پر جاری رہے گا جو ہم بیان کریں گے۔" دیں اثنا انہوں نے زور دیا کہ "امریکہ مشرق وسطی میں یا دنیا میں کہیں بھی تنازعہ نہیں چاہتا۔"  (...)

ہفتہ-22 رجب 1445ہجری، 03 فروری 2024، شمارہ نمبر[16503]