امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس فراڈ کا الزام

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن (روئٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن (روئٹرز)
TT

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس فراڈ کا الزام

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن (روئٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن (روئٹرز)

امریکی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ لاس اینجلس کی ایک وفاقی عدالت نے کل جمعرات کے روز صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر تقریباً 1.4 ملین ڈالر کے ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے چار سالہ اسکیم میں حصہ لینے کے الزام  میں فرد جرم عائد کی ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ (53 سالہ) ہنٹر بائیڈن پر کل نو مجرمانہ الزامات عائد کیے گئے ہیں، جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں زیادہ سے زیادہ 17 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

جمعہ-24 جمادى الأول 1445ہجری، 08 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16446]

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
TT

غزہ کی صورتحال افسوسناک ہے اور "حماس" کو شہریوں کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے: امریکی ایلچی برائے انسانی امور

ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں
ڈیوڈ سیٹر فیلڈ فورم میں

مشرق وسطیٰ میں انسانی امور کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹر فیلڈ نے اسرائیلی حکومت کا تحریک "حماس" کو ختم کرنے کے منصوبوں پر اسرائیل اور امریکہ کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے "حماس" پر الزام لگایا کہ اسے غزہ میں شہری آبادی کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سیٹر فیلڈ نے زور دیا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی ترجیح ہےکہ ایسے معاہدے طے پائے جو یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں توسیع کا باعث بنے، نہ کہ "حماس" کو فاتحانہ نکلنے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپوں اور تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے خطرات کے باوجود وسیع علاقائی جنگ چھڑنے کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ (...)

ہفتہ-07 شعبان 1445ہجری، 17 فروری 2024، شمارہ نمبر[16517]