ہم عراق میں اپنی افواج پر حملے سے "انتہائی سنجیدگی" کے ساتھ نمٹیں گے: واشنگٹن

نومبر 2011 امریکی فوجی دارالحکومت بغداد کے مغرب میں الاسد ایئر بیس سے نکلنے والے طیارے پر قطار میں کھڑے ہیں (اے ایف پی)
نومبر 2011 امریکی فوجی دارالحکومت بغداد کے مغرب میں الاسد ایئر بیس سے نکلنے والے طیارے پر قطار میں کھڑے ہیں (اے ایف پی)
TT

ہم عراق میں اپنی افواج پر حملے سے "انتہائی سنجیدگی" کے ساتھ نمٹیں گے: واشنگٹن

نومبر 2011 امریکی فوجی دارالحکومت بغداد کے مغرب میں الاسد ایئر بیس سے نکلنے والے طیارے پر قطار میں کھڑے ہیں (اے ایف پی)
نومبر 2011 امریکی فوجی دارالحکومت بغداد کے مغرب میں الاسد ایئر بیس سے نکلنے والے طیارے پر قطار میں کھڑے ہیں (اے ایف پی)

کل اتوار کے روز امریکہ نے تصدیق کی کہ وہ مغربی عراق میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والی بیس پر ہفتہ کے روز ایرانی حمایت یافتہ گروپ کی طرف سے کیے گئے حملے کے ساتھ "انتہائی سنجیدگی" سے نمٹے گا۔

امریکی فوج نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ دھڑوں نے ہفتے کو دیر گئے مغربی عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر "کئی بیلسٹک اور عام میزائل" فائر کیے، جس کے نتیجے میں ایک عراقی شخص زخمی ہوا اور امریکی افواج میں ممکنہ جانی نقصان ہوا۔

"فرانسیسی پریس ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جون وینر نے کل اتوار کے روز کہا: "بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے یہ ایک انتہائی خطرناک حملہ تھا، جس سے حقیقی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔" وینر نے امریکی نیٹ ورک "ABC" پر پروگرام "اس ہفتے" میں شرکت کے دوران مزید کہا کہ "ہم ایسے ہی حالات میں ان گروپوں کو جواب دیں گے جو ہم پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔" انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "آپ یقین کریں کہ ہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں۔"

وینر اور پینٹاگون نے وضاحت کی کہ بیس کی جانب داغے جانے والے اکثر میزائلوں کو فضائی دفاع نے روکا۔

خیال رہے کہ عراق میں موجود تقریباً 2,500 امریکی فوجیوں پر اور شام میں تنظیم "داعش" کے خلاف بین الاقوامی اتحادی فورسز میں شامل تقریباً 900 امریکی فوجیوں پر اکتوبر کے وسط سے درجنوں حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔(...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]



بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
TT

بائیڈن فلسطینیوں کو "انسانی ہمدردی" کی بنا پر ملک بدری سے تحفظ فراہم کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)
امریکی صدر جو بائیڈن (ای پی اے)

وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں مقیم فلسطینیوں کو ملک بدری سے 18 ماہ کے لیے قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے، جب کہ بائیڈن کو انتخابی سال میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی حمایت کے سبب بڑھتے ہوئے غصے کا بھی سامنا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ بائیڈن نے غزہ کی پٹی میں "جاری تنازعہ اور انسانی ضروریات کی روشنی میں" فلسطینیوں کی ملک بدری پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

"نیویارک ٹائمز" نے اطلاع دی ہے کہ اس قانون کے اطلاق سے تقریباً چھ ہزار فلسطینی مستفید ہونگے، کیونکہ تحفظ کا یہ قانون تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک میں بحران کی صورت میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سبب رائے دہندگان کے بڑھتے ہوئے غصے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس سے بائیڈن کے نومبر کے انتخابات میں دوسری بار جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوگی۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے حال ہی میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد والی ریاست مشی گن کا دورہ کیا، تاکہ مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے جنگ کے بارے میں ان کے خدشات کے بارے میں بات کی جا سکے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسے وقت میں بھی آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک صدر کو امیگریشن پر بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے، خاص طور پر میکسیکو سے تارکین وطن کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر جنوبی سرحد عبور کر کے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں۔(...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]