ٹرمپ ریپبلکن ٹکٹ چھیننے... اور بائیڈن کے ساتھ پھر سے مقابلہ کرنے کے قریب ہیں

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نیو ہیمپشائر کے علاقے ناشوا میں پرائمری انتخابات کی رات ایک جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں (اے پی)
ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نیو ہیمپشائر کے علاقے ناشوا میں پرائمری انتخابات کی رات ایک جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں (اے پی)
TT

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیو ہیمپشائر میں ریپبلکن پرائمری انتخابات میں اپنی بقیہ حریف اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلی پر واضح فتح حاصل کرنے کے بعد آئندہ نومبر میں ہونے والے صدارتی اور عام انتخابات کے لیے اپنی ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر قبضہ کرنے کے لیے مزید رفتار پکڑ لی ہے اور وہ  2020 کے انتخابات کی طرح ایک بار پھر ڈیموکریٹک امیدوار صدر جو بائیڈن کا مقابلہ کرنے کے بہت زیادہ قریب ہو گئے ہیں۔

نیو ہیمپشائر میں انتخابات کے نتائج ہیلی کے لیے ایک نیا دھچکا ہیں، کیونکہ انہوں نے آزادی کے لیے مشہور اس ریاست میں بہت زیادہ وقت اور مالی وسائل کی سرمایہ کاری کی تھی، لیکن ٹرمپ نے ہیلی کو 11 فیصد پوائنٹس سے شکست دی، جو کہ آئیووا میں بھاری اکثریت سے انتخابی فتح حاصل کرنے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد ہے، جہاں وہ 32 فیصد پوائنٹس سے جیتے تھے۔

لیکن فلوریڈا کے سابق گورنر امیدوار رون ڈی سینٹس نے آئیووا میں شکست کھانے کے بعد جو کچھ کیا اس کے برعکس، جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنرہیلی  نے نیو ہیمپشائر میں شکست کھانے کے بعد ٹرمپ کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے نتائج کے اعلان کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پر تنقید کی اور ان کی ذہانت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے خود کو ایک امیدوار کے طور پر پیش کیا جو ڈیموکریٹک امیدوار کے ساتھ مقابلے میں ریپبلکنز کو متحد کرتی ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی جیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا: "یہ دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی، اور ابھی درجنوں ریاستیں باقی ہیں۔" (...)

جمعرات-13 رجب 1445ہجری، 25 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16494]

میں نے امریکی افواج کو شام اور عراق میں تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر اردن میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی میتیں وصول کرنے کے دوران (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو اردن میں ایک امریکی بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکی فوج کو شام اور عراق میں اہداف پر حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجیوں کی لاشیں وصول کرنے کے بعد کہا: "میری ہدایات پر آج شام امریکی افواج نے عراق اور شام میں ان تنصیبات پر حملے کیے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی گروپوں نے امریکی افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ردعمل آج سے شروع ہے جو ان اوقات اور جگہوں پر جاری رہے گا جو ہم بیان کریں گے۔" دیں اثنا انہوں نے زور دیا کہ "امریکہ مشرق وسطی میں یا دنیا میں کہیں بھی تنازعہ نہیں چاہتا۔"  (...)

ہفتہ-22 رجب 1445ہجری، 03 فروری 2024، شمارہ نمبر[16503]