"اسرائیلی نشریاتی ادارے" نے یہ اطلاع دی ہے کہ "حماس" اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے حملوں کے آغاز سے اب تک کم از کم 200 اسرائیلی ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ابھی تک غزہ کی پٹی کے باہر کئی علاقوں میں ایک طرف تحریک "حماس" اور دیگر فلسطینی جنگجو دھڑوں اور دوسری جانب اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ دریں اثنا اسرائیلی طیارے غزہ کی پٹی میں معینہ اہداف پر بمباری کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ "حماس" اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر غیر معمولی حملہ کیا اور غزہ کی پٹی کے گرد اسرائیلی بستیوں پر دھاوا بولا اور کئی گھنٹوں تک ان پر قبضہ کیے رکھا، جس کے دوران انہوں نے اسرائیلیوں کو قتل کیا اور دیگر کو اغوا کر کے غزہ کی پٹی میں آئے، جبکہ اسرائیل کے مختلف علاقوں پر ہزاروں میزائل برسائے۔
اتوار-23 ربیع الاول 1445ہجری، 08 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16385]