ماسکو اور منسک جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی شروع کر رہے ہیں

روسی صدر ولادی میرپوٹن اپنے بیلاروسی ہم منصب کے ساتھ
روسی صدر ولادی میرپوٹن اپنے بیلاروسی ہم منصب کے ساتھ
TT

ماسکو اور منسک جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی شروع کر رہے ہیں

روسی صدر ولادی میرپوٹن اپنے بیلاروسی ہم منصب کے ساتھ
روسی صدر ولادی میرپوٹن اپنے بیلاروسی ہم منصب کے ساتھ

کل روسی سیکیورٹی اداروں نے روسی فیڈریشن کی حدود میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے تخریب کاری کے حملے کو ناکام بنانے کی تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے روس نے اپنے پڑوسی اور اتحادی ملک بیلاروس کی سرزمین پر جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

ماسکو نے کہا کہ اس نے اور منسک نے اپنے پڑوسی ملک کی سرزمین پر روسی جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی شروع کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ جب کہ روس اور بیلاروس کے وزرائے دفاع نے جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی اور انہیں روسی افواج کے زیر کنٹرول کے طریقہ کار کو منظم کرنے کے لیے مشترکہ طریقہ کار کی وضاحت کرنے والی دستاویزات پر دستخط کیے۔

دو ماہ قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے "فیڈریشن سٹیٹ کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے" کے فریم ورک میں بیلاروس میں غیر اسٹریٹجک جوہری صلاحیتوں کی تعیناتی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

اس کے فوراً بعد دونوں فریقوں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر بیلاروس میں پائلٹوں کی تربیت کے آغاز سمیت دیگر انتظامات کرنا شروع کر دیئے اور بیلاروسی فوج کے ملکیتی لڑاکا طیاروں میں ترمیم کی گئی تاکہ وہ ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہوسکیں۔

بیلاروس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ، "اجلاس کے دوران جمہوریہ بیلاروس کی سرزمین پر اسٹور کرنے کی ایک خصوصی تنصیب کی سہولت میں غیر اسٹریٹجک روسی جوہری ہتھیاروں کو رکھنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرنے والی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔"

دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے بیلاروسی ہم منصب وکٹر خرینین سے "فوجی سیاسی صورتحال اور دونوں وزارت دفاع کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔" (...)

جمعہ - 06 ذی القعدہ 1444 ہجری - 26 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16250]



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]