روس میں بے گھر افراد کے مرکز پر یوکرینی حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

روس کے علاقے بیلگوروڈ پر گزشتہ حملے سے ہونے والی تباہی  (اے ایف پی)
روس کے علاقے بیلگوروڈ پر گزشتہ حملے سے ہونے والی تباہی (اے ایف پی)
TT

روس میں بے گھر افراد کے مرکز پر یوکرینی حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

روس کے علاقے بیلگوروڈ پر گزشتہ حملے سے ہونے والی تباہی  (اے ایف پی)
روس کے علاقے بیلگوروڈ پر گزشتہ حملے سے ہونے والی تباہی (اے ایف پی)

روس کے گورنر ویاچیسلاو گلادکوف کے مطابق، منگل کے روز بیلگوروڈ کے سرحدی علاقے میں بے گھر افراد کے ایک مرکز پر یوکرینی گولہ باری میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔گلادکوف نے ٹیلی گرام پر کہا: "یوکرینی مسلح افواج نے توپ خانے سے بزرگوں اور بچوں پر مشتمل بے گھر افراد کے ایک مرکز پر بمباری کی... جس میں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔"انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمی افراد "تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں ہیں، جن میں سے ایک کے پیٹ اور دوسرے کے سینے پر زخم آئے ہیں۔"گلادکوف نے اپنا پیغام چند تصاویر سے منسلک کیا، جس میں ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں والی ایک تباہ شدہ عمارت، سیکیورٹی گارڈ کے کمرے کے قریب تصادم سے پڑنے والے ایک گڑھے اور بچوں اور بڑوں کو بسوں سے نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یوکرین کی سرحد سے متصل بیلگورڈ کے علاقے پر یوکرین کی طرف سے بار بار بمباری ہوتی رہتی ہے اور اس کے علاوہ یوکرین سے مسلح گروپوں کی دراندازی کی بھی کوششیں کی جاتی ہیں۔حالیہ ہفتوں میں دھماکوں اور دراندازیوں میں اضافہ ہوا ہے، دریں اثنا، کیف کا کہنا ہے کہ وہ ایک بڑے جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے جس کا مقصد روسی افواج کو یوکرین میں قبضہ کی گئی زمینوں سے نکالنا ہے۔(...)

بدھ 11ذوالقعدہ 1444 ہجری- 31 مئی 2023ء شمارہ نمبر (16255)



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]