یوکرین کی "جوابی حملے" کے آغاز کے ساتھ ساتھ محدود پیش رفت

یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے کل باخموت کے قریب نشانہ بنائی جانے والی فوجی گاڑی کی شائع کردہ تصویر (رائٹرز)
یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے کل باخموت کے قریب نشانہ بنائی جانے والی فوجی گاڑی کی شائع کردہ تصویر (رائٹرز)
TT

کل یوکرین نے تسلیم کیا کہ اس کی افواج روسی افواج کے خلاف کئی محاذوں پر "جارحانہ کارروائیاں" کر رہی ہیں، جس سے ان معلومات کی تصدیق ہوتی ہے جو اشارہ کرتی ہیں کہ اس نے طویل انتظار کے بعد "جوابی حملہ" شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناء، روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیش رفت کرتی یوکرینی افواج کو پسپا کر دیا ہے اور انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جب کہ کیف نے جنگ کے بارے میں خاموشی اختیار کی اور ملک کے مشرق میں باخموت شہر کے قریب صرف اپنی پیش رفت کی تصدیق کر نے پر اکتفا کیا۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کل (پیر کے روز) کہا کہ اس کی افواج دونیتسک کے جنوب میں نوودونتسکی اور اوکتیابرسکی کے رہائشی کمپلیکس کے قریب یوکرینی افواج کے حملوں کا جواب دے رہی ہیں۔ روسی وزارت نے مزید کہا: "ہم یونٹس کی نقل و حرکت، توپ خانے کی فائرنگ اور مشرقی افواج کے گروپ کے فضائی حملوں کے ذریعے دشمن کے حملے کا کامیابی سے جواب دے رہے ہیں۔" روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے وضاحت کی کہ اتوار کی صبح سے یوکرین کی مسلح افواج نے جنوبی دونیتسک کی جانب محاذ کے 5 سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر حملہ شروع کیا تاکہ کیف کے نزدیک انتہائی کمزور دفاعی علاقوں میں گھسنے کی کوشش کی جا سکے، لیکن "دشمن اپنے مشن کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔" صوبہ زاپورزیا میں ماسکو کی جانب سے مقرر کردہ حکام نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ ان کی افواج نے یوکرینی افواج کے بڑے پیمانے پر حملے کو بھی پسپا کر دیا ہے۔(...)

منگل - 17 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 06 جون 2023ء شمارہ نمبر [16261]

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]