پوٹن نے "واگنر" کو فوج یا بیلاروس کے درمیان انتخاب کا اختیار دے دیا

روسی وزارت دفاع کی طرف سے تقسیم کی گئی ایک تصویر جس میں وزیر شوئیگو "واگنر" کی بغاوت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پیر کے روز یوکرین میں افواج کا معائنہ کر رہے ہیں (ای پی اے)
روسی وزارت دفاع کی طرف سے تقسیم کی گئی ایک تصویر جس میں وزیر شوئیگو "واگنر" کی بغاوت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پیر کے روز یوکرین میں افواج کا معائنہ کر رہے ہیں (ای پی اے)
TT

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کل پیر کی شام ایک ٹیلی ویژن خطاب میں "واگنر" گروپ کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کا خون بہانے سے انکار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ بدامنی پھیلانے یا کشیدگی کو بھڑکانے کی کوئی بھی کوشش "ناکام ہونے والی ہے" اور باغی رہنما یہ جانتے تھے۔ انہوں نے گروپ کے جنگجوؤں کو فوج میں شامل ہونے یا بیلاروس، جہاں ان کے رہنما یوگینی پریگوزین کو جانا چاہئے تھا، جانے کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا،

پوٹن کے یہ بیان "واگنر" کے رہنما کی جانب سے اس تصدیق کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ  ان کی حالیہ بغاوت کا مقصد روسی حکومت کا تختہ الٹنا نہیں تھا، بلکہ اپنے مسلح گروپ کو بچانے کے لیے تھا، جب کہ مسلح بغاوت کے خاتمے کے بعد نشر ہونے والی یہ ان کی پہلی آڈیو ریکارڈنگ تھی۔

پریگوزین نے اپنے ٹھکانے کا انکشاف نہ کرتے ہوئے 11 منٹ کے اپنے آڈیو پیغام میں کہا:"ہم ملک میں حکام کا تختہ الٹنے کے لیے نہیں بلکہ احتجاج کے لیے گئے تھے۔" ان کے خیال میں دو دن پہلے ماسکو کی طرف اس کے گروپ کی پیشرفت نے روس میں "سیکیورٹی میں سنگین مسائل" کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے زور دیا کہ ان کے جوانوں نے بغیر کسی قابل ذکر مزاحمت کے 780 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے مزید کہا: "شہری ہمارا استقبال روسی جھنڈوں اور ویگنر کے نعروں کے ساتھ کر رہے تھے۔ جب ہم وہاں پہنچے اور ان کے پاس سے گزرے تو وہ خوش تھے۔"(...)

منگل-09ذوالحج 1444 ہجری، 27 جون 2023، شمارہ نمبر[16282]

"حماس" کی فلسطینی دھڑوں کے ساتھ "متحدہ حکومت" پر بات چیت

گزشتہ روز وسطی غزہ کے الزوائدہ علاقے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایک فلسطینی لڑکی دوسری زخمی بچی کی مدد کر رہی ہے (اے پی)

فلسطینی تحریک "حماس" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دوسرے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ ایک "قومی حل" پر اتفاق کیا ہے جس کی بنیاد "متحدہ حکومت" تشکیل دی جائے گی۔ تحریک نے مزید کہا کہ فلسطینی دھڑوں نے غزہ میں جنگ کے بعد کے اسرائیلی اور مغربی منظرناموں کو مسترد کرنے کا اظہار کیا۔

تحریک نے کل جمعرات کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ اس نے اور دیگر دھڑوں، یعنی: "جہاد اسلامی تحریک"، "فلسطین پیپلز لبریشن فرنٹ"، "فلسطین پیپلز لبریشن فرنٹ - جنرل کمانڈ" اور "ڈیموکریٹک فرنٹ"، نے کئی تجاویز پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں "گزشتہ قومی مذاکرات میں طے پانے والے امور پر عمل درآمد کے لیے ایک جامع قومی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں بلا استثنیٰ تمام فریق شامل ہوں۔

دھڑوں نے تمام اطراف کی شرکت کے ساتھ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات میں مکمل متناسب نمائندگی کے نظام کے تحت عام انتخابات (صدارتی، قانون ساز کمیٹی اور قومی اسمبلی) کے ذریعے فلسطینی سیاسی نظام کو جمہوری بنیادوں پر استوار اور مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ قومی اتحاد اور شراکت کی بنیادوں اور اصولوں پر اندرونی تعلقات کو از سر نو استوار کیا جا سکے۔"

پانچ فلسطینی دھڑوں نے بیروت میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں زور دیا گیا کہ "سب قیدیوں کے بدلے سب قیدی کے معاہدے کے لیے حتمی جنگ بندی اور صہیونی جارحیت کی تمام کاروائیوں کو ختم کرنے اور غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے انخلاء کو اس معاہدے کی شرط قرار دیا جائے۔"

توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن خطے میں ایک نئے دورے کا آغاز کریں گے، جو جنگ شروع ہونے کے بعد ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ جبکہ مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں تاکہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک رسائی ممکن ہو سکے۔ (...)

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]