عمان میں عرب - امریکی اجلاس مختلف موقفوں کے ساتھ اختتام پذیر

بلنکن نے غزہ پر اسرائیلی جنگ روکنے کا عہد نہیں کیا

امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)
امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)
TT

عمان میں عرب - امریکی اجلاس مختلف موقفوں کے ساتھ اختتام پذیر

امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)
امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ہفتے کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فوری امداد کے داخلے کے لیے "فیصلہ کن امریکی وعدوں" کا اظہار نہیں کیا۔

بلنکن کے عمان سے جاری بیانات گویا "مایوسی" کی عکاسی کرتے ہیں، اگرچہ اردن کی جانب سے وزرائے خارجہ کے سات فریقی اجلاس کے دوران سرکاری طور پر اور عرب شراکت داری کے تحت موقف کو وسیع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوششوں کی گئی، جیسا کہ باخبر اردنی سیاسی ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے "غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے عرب مطالبات کو متحد کرنے کے لیے عرب وزراء کو ذمہ داری سونپی،" تاکہ امریکی عہد حاصل کیا جا سکے۔ (...)

اتوار-21 ربیع الثاني 1445ہجری، 05 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16413]

غزہ میں جنگ بندی کا ساتواں دن... اور مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ

گزشتہ روز وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کے درمیان فلسطینی کھلے بازار میں خریداری کر رہے ہیں (روئٹرز)

گزشتہ روز اسرائیل اور تحریک "حماس" نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مسلسل ساتویں روز توسیع کرنے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں زیر حراست مزید قیدیوں کے تبادلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا۔

دریں اثنا، حالیہ جنگ بندی کو طویل عرصے تک بڑھانے کے لیے گہرے رابطے اور کوششیں جاری ہیں۔ انہی کوششوں میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا تل ابیب کا دورہ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور اسی طرح انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔ بدھ کے روز جنگ بندی میں صرف ایک دن کی توسیع میں کامیابی کے بعد بھی مصر اور قطر کی کوششیں جاری ہیں تاکہ اس جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھایا جا سکے۔

کل شام، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ وہ غزہ میں "حماس" اور اسرائیل کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کے لیے قطر اور مصر کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے امید ظاہر کی کہ مزید قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا "جب اسرائیل (حماس) کا دوبارہ پیچھا کرنے کا فیصلہ کرے گا تو امریکہ اس کی حمایت کرے گا۔"

کل قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں 30 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے میں 10 اسرائیلیوں کو رہا کیا گیا، جن میں 8 خواتین قیدی اور 22 فلسطینی لڑکے اور بچے شامل تھے، جب کہ اسی دوران رفح کراسنگ کے ذریعے فلسطینیوں کو ایندھن اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے ٹرک مسلسل داخل ہو رہے ہیں۔ (…)

جمعہ-17 جمادى الأولى 1445ہجری، 01 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16439]

اقوام متحدہ خبردار کر رہی ہے کہ غزہ کے لوگوں کے بھوک سے مر جائیں گے

رفح میں ایک فلسطینی خاتون حسب استطاعت آٹے سے روٹی پکا رہی ہے (اے پی)

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کل جمعرات کے روز خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی کی آبادی کو "بھوک کے سبب براہ راست ہلاک ہونے کا خدشہ" ہے، کیونکہ "خوراک اور پانی کی سپلائی عملی طور پر نہ ہونے کے برابر ہے۔"

ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینڈی میک کین نے فرانسیسی پریس ایجنسی کے ذریعہ رپورٹ کردہ ایک بیان میں کہا: "موسم سرما کے قریب آنے، غیر محفوظ اور پرہجوم پناہ گاہوں اور صاف پانی کی کمی کے سبب لوگوں کے بھوک کے سبب براہ راست ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔"

میک کین نے رفح کراسنگ کے ذریعے امداد پہنچانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ "ایک آپریشنل بارڈر کراسنگ کے ذریعے بھوک کی تمام ضروریات کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔"

انہوں نے مزید کہا، "صرف امید یہ ہے کہ غزہ میں زندگی کے لیے ضروری خوراک لانے کے لیے انسانی امداد کے لیے ایک اور محفوظ راہداری کھولی جائے۔"

فوڈ پروگرام نے ایک بیان میں اشارہ کیا کہ 7 اکتوبر کو تنازعہ کے آغاز کے بعد سے صرف 10 فیصد ضروری خوراک کا سامان غزہ میں داخل ہوا ہے۔ بیان میں نشاندہی کی گئی کہ پٹی کے کچھ لوگ زندہ رہنے کے لیے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں۔

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق، پروگرام نے وضاحت کی کہ ایندھن کی قلت غذائی امداد کی فراہمی سمیت دیگر انسانی امداد کی تقسیم میں رکاوٹ بن رہی ہے، "یہاں تک کہ منگل کے روز مصر سے ٹرکوں کی آمد اور غزہ میں سامان اتارنے کے باوجود، تقسیم کرنے والی گاڑیوں کو چلانے کے لیے درکار ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسے پناہ گاہوں میں شہریوں تک پہنچانا ممکن نہیں۔"

جمعہ-03 جمادى الأولى 1445ہجری، 17 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16425]

غزہ میں "طویل مدتی جنگ بندی" کی جانب اقوام متحدہ کی پیش رفت

آج غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اٹھتا ہوا دھواں (اے پی)

عالمی سلامتی کونسل نے غزہ میں 40 روز سے جاری جنگ کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی جزوی پیش رفت کرتے ہوئے ایک قرار داد جاری کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جس میں "تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی" کا مطالبہ کیا اور اسرائیل، "حماس" اور باقی دیگر فلسطینی دھڑوں سے غزہ کی پٹی میں "طویل مدتی جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے تحت راہداری" کی دعوت دی۔ بین الاقوامی سفارت کاروں نے اسے "صحیح سمت میں پہلا قدم" قرار دیا ہے۔

مالٹا کی طرف سے تجویز کردہ یہ قرارداد 2712 سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 12 کی اکثریت سے جاری کی گئی، جس میں امریکہ، برطانیہ اور روس نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔ قرارداد کے مضمون میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ "تمام فریقوں پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور بین الاقوامی انسانی قانون کو ملحوظ رکھیں، جس میں شہریوں اور خاص طور پر بچوں کا تحفظ کا تحفظ شامل ہے۔"

قرارداد میں "انسانی ہمدردی کے تحت فوری اور طویل مدتی جنگ بندی" کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں "بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق غزہ کی پٹی کے تمام اطراف میں انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کافی دنوں کے لیے کھولا جائے تاکہ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی ہمدردی کے اداروں اور ان کے نفاذ کرنے والے شراکت داروں اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت دیگر غیر جانبدار انسانی تنظیموں کو مکمل، محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی مل سکے، تاکہ یہ غزہ کے تمام اطراف میں بجلی، پانی، ایندھن، خوراک اور طبی سامان سمیت شہریوں اور خاص طور پر بچوں کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کو بغیر کسی رکاوٹ کے بآسانی فراہم کر سکیں۔ علاوہ ازیں، بنیادی سہولیات کے ڈھانچے کی ہنگامی اصلاح، فوری بچاؤ اور بازیابی کی کوششوں کو فعال کرنے کے علاوہ متاثرہ اور تباہ شدہ عمارتوں میں لاپتہ اور بیمار یا زخمی بچوں کو نکال کر ان کی مناسب دیکھ بھال و طبی امداد فراہم کی جا سکے۔"(...)

جمعرات-02 جمادى الأولى 1445ہجری، 16 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16424]

الشفا ہسپتال میں مریضوں کی اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے:"عالمی ادارہ صحت"

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس (روئٹرز)

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے کل اتوار کے روز کہا کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں مریضوں کے مرنے کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور وہاں کی صورتحال "خطرناک اور تکلیف دہ" ہے، جیسا کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی"نے رپورٹ کیا ہے۔

ادہانوم نے مزید کہا کہ تنظیم ہسپتال میں اپنی طبی ٹیموں سے رابطہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہسپتال میں پہلے سے نازک حالات مسلسل فائرنگ سے مزید خراب ہو گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا:"3 دن بجلی اور پانی کے بغیر اور انتہائی کمزور انٹرنیٹ سروسز کے ساتھ گزدے جس نے بنیادی دیکھ بھال فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ ہسپتال اب بطور ہسپتال کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب ہسپتال "موت اور تباہی کے تھیٹر" میں تبدیل ہو رہے ہیں تو دنیا خاموش نہیں رہ سکتی، ہم فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔(...)

پیر-29 ربیع الثاني 1445ہجری، 13 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16421]

"ریاض سربراہی اجلاس" میں غزہ کا محاصرہ توڑنے پر زور

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے (رائٹرز)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تصدیق کی کہ "غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس" میں جمع ہونے والے رہنماؤں نے "غزہ کا محاصرہ توڑنے اور غزہ کی پٹی میں خوراک، ادویات اور ایندھن پر مشتمل عرب، اسلامی اور بین الاقوامی انسانی امداد کے قافلوں کے فوری داخلے پر پابندی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ "اس سے نہ صرف امداد کو پہنچنے سے روکنے کے لیے اسرائیلی طرز عمل بے نقاب ہوتا ہے، بلکہ عاملی برادری اور ممالک کی ناکامی کو بھی ظاہر کرتا ہے جو مسئلے کا حل ہونے اور امداد کی فراہمی کے ممکن ہونے کے باوجود اسرائیل کے سامنے ناکام ہیں، جو غزہ میں اجتماعی سزا دے رہا ہے۔"

سعودی وزیر کا یہ بیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ  "غیر معمولی مشترکہ عرب و اسلامی سربراہی اجلاس" کے بعد عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کی شرکت کے ساتھ ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔ (...)

اتوار-28 ربیع الثاني 1445ہجری، 12 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16420]

"روئٹرز" اس رپورٹ کو مسترد کر رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "حماس" نے اسے 7 اکتوبر کے حملے کی اطلاع دی تھی

7 اکتوبر کے حملے کی ابتدائی تصاویر میں سے ایک (اے پی)

کل جمعرات کے روز روئٹرز نے "ہانسٹ رپورٹنگ" تنظیم کی ان افواہوں کی تردید کی کہ اسے اور دیگر بین الاقوامی خبر رساں اداروں کو فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی طرف سے 7 اکتوبر کو اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر کیے گئے حملے کے بارے میں پیشگی علم تھا۔

اسرائیلی حکومت نے "ہانسٹ رپورٹنگ" کے کالم کے حوالے سے "روئٹرز" اور دیگر تین خبر رساں اداروں سے وضاحت کا مطالبہ کیا، جس نے حماس کے حملے کے دوران غزہ میں مقیم فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ اس کے کام پر سوالات اٹھائے تھے۔

"ہانسٹ رپورٹنگ" نے کہا کہ اس نے "روئٹرز" پر ملوث ہونے کا الزام نہیں لگایا بلکہ اس کے خبروں کی کوریج سے متعلق اخلاقی سوالات اٹھائے ہیں۔ جب کہ یہ تنظیم اپنی ویب سائٹ پر خود کو ایک "خیراتی تنظیم" کے طور پر بیان کرتی ہے، جس کا مشن "پریس اور میڈیا میں فکری تعصب کا مقابلہ کرنا ہے جو کہ اسرائیل کو متاثر کر رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-26 ربیع الثاني 1445ہجری، 10 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16418]

بائیڈن نے نیتن یاہو سے 3 روزہ جنگ بندی قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس دوران "حماس" قیدیوں کو رہا کرے: "اکسیوس"

11 اکتوبر 2023 غزہ کی پٹی اور جنوبی اسرائیل کے درمیان سرحد کے ساتھ ایک اسرائیلی توپ غزہ کی طرف بمباری کرتے ہوئے (ای پی اے)

"اکسیوس" نیوز ویب سائٹ نے کل منگل کے روز امریکہ اور اسرائیل کے دو حکام سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کے دوران زور دیا کہ وہ تحریک "حماس" کے زیر حراست کچھ قیدیوں کی رہائی میں پیش رفت کے لیے 3 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہوں۔

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کے مطابق، ویب سائٹ نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور قطر ایک معاہدے پر بات کر رہے ہیں جس کے تحت "حماس" اس جنگ بندی کے دوران 10 سے 15 قیدیوں کو رہا کرے گی۔

"اکسیوس" نے دونوں عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ نیتن یاہو نے بائیڈن سے کہا کہ انہیں "حماس" کے ارادوں پر بھروسہ نہیں ہے اور یہ نہیں مانتے کہ وہ قیدیوں کے حوالے سے کسی معاہدے پر اتفاق کے لیے تیار ہے۔

دونوں عہدیداروں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ اگر وہ 3 روزہ جنگ بندی کرتے ہیں تو وہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے لیے حالیہ بین الاقوامی حمایت کو کھو دیں گے۔

"اکسیوس" ویب سائٹ نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی حکام کے مطابق، "حماس" کے مسلح عناصر نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کے دوران کم سے کم 240 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

بدھ-24 ربیع الثاني 1445ہجری، 08 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16416]

اسرائیل کی طرف سے غزہ کے خلاف "جوہری" آپشن کی دھمکی کے بعد، واشنگٹن کا "نفرت انگیز تقریر" سے گریز کرنے کا مطالبہ

اسرائیل تحریک "حماس" کے حملوں کے جواب میں غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے (اے پی)

کل پیر کے روز، ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اسرائیلی وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیخائی الیاہو کی غزہ کی پٹی پر ایٹم بم گرانے کی تجویز کو "ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے تمام اطراف پر زور دیا کہ وہ "نفرت انگیز تقریر" سے گریز کریں۔

جب کہ اتوار کے روز، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ الیاہو کی حکومتی اجلاسوں میں شرکت "اگلے نوٹس تک" معطل کر دی گئی ہے۔ اور اشارہ کیا کہ اسرائیل تحریک "حماس" کے حملوں کے جواب میں غزہ کی پٹی پر کی جانے والی بمباری میں "غیر جنگجو افراد" کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیر کے روز امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا "اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور حکومت نے ان بیانات کو مسترد کر دیا ہے اور ہم بھی اسے مکمل طور پر ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔"

فرانسیسی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ اس تنازعہ کے تمام فریقوں کے لیے نفرت انگیز تقریر سے گریز کرنا ضروری ہے جو مزید تناؤ کو بڑھا سکتی ہے۔"

خیال رہے کہ الیاہو نے اسرائیل کے "کول برامہ" ریڈیو سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی ردعمل پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا، جو 7 اکتوبر کو "حماس" کے غزہ کی طرف سے اسرائیل پر شروع کیے گئے حملوں کے جواب میں ہے۔ (...)

منگل-23 ربیع الثاني 1445ہجری، 07 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16415]

انصاف کی قیمت فلسطینیوں کی مسلسل تکلیف نہیں ہو سکتی: ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو (اے پی)
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو (اے پی)
TT

انصاف کی قیمت فلسطینیوں کی مسلسل تکلیف نہیں ہو سکتی: ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو (اے پی)
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو (اے پی)

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کے روز کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی قیمت فلسطینی شہریوں کی مسلسل تکلیف نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے "ایکس" پلیٹ فارم (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ "ہمیں غزہ میں عام شہریوں اور خاص طور پر بچوں پر (جنگ کے) تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے، ہم انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ امداد داخل ہو سکے۔"

ٹروڈو نے "تحریک حماس کے زیر حراست افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی" پکا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنے شہریوں اور تمام غیر ملکی شہریوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

جمعرات-18ربیع الثاني 1445ہجری، 02 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16410]

بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے

بولیویا اور اسرائیل کے جھنڈے
بولیویا اور اسرائیل کے جھنڈے
TT

بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے

بولیویا اور اسرائیل کے جھنڈے
بولیویا اور اسرائیل کے جھنڈے

کل منگل کے روز بولیویا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر حملوں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ بولیویا نے اس سے قبل بھی سنہ 2009 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ اور پھر سنہ 2020 میں ملک کی خاتون صدر جینین اینیز کی حکومت نے ان تعلقات کو دوبارہ بحال کر دیا تھا۔

بدھ-17 ربیع الثاني 1445ہجری، 01 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16409]